روٹی نان کی قیمتوں میں کمی پہ عوام کا سوال

0
238

قصور
روٹی و نان کی قیمتوں میں کمی کا اعلان،عوام ایک روٹی خریدنے پر دکاندار سے 4 روپیہ واپس اور 2 روٹی خریدنے پہ کھلے 2 روپیہ کہاں سے لائے گی،عوام کا سوال

تفصیلات کے مطابق قصور ضلعی انتظامیہ نے پنجاب حکومت کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے روٹی کی قیمت چار روپے کم کر دی جس کے باعث روٹی کی قیمت 20 روپے سے کم کر کے 16روپے فی روٹی مقرر کی گئی ہے
ڈپٹی کمشنر قصور محمد ارشد بھٹی کا کہنا ہے کہ قصور ضلع میں آج سے 100 گرام روٹی کی قیمت 16 روپیہ ہو گی جبکہ 120 گرام نان کی قیمت 20 روپے مقرر کی گئی ہے
تمام اسسٹنٹ کمشنرز، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو روٹی اور نان کی قیمت کو سختی سے مانیٹر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور روٹی اور نان کی زاہد قیمت پر فروخت کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کاروائی عمل میں لائی جائے گی
تاہم شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر ایک روٹی خریدیں تو دکاندار 4 روپیہ واپس کیسے کرے گا اور اگر 2 روٹیاں خریدیں تو عوام کھلے 2 روپیہ کیسے ادا کرے گی؟

Leave a reply