کوٹ مبارک:پانچواں جیتو پاکستان کرکٹ ٹورنامنٹ شیخانی کرکٹ کلب نے جیت لیا

کوٹ مبارک،باغی ٹی وی(نامہ نگار)پل شیخانی پر پانچواں جیتو پاکستان کرکٹ ٹورنامنٹ شیخانی کرکٹ کلب نے جیت لیاجبکہ زلفی کلب رنراپ رہی

بمقام پل شیخانی پر مہمان خصوصی حلقہ این اے 184 کے عوامی سیاسی رہنما علی محمد خان کھلول ،حلقہ پی پی 286 کے سردار فرحت عباس خان لنڈ کی شرکت اور انعامات تقسیم کیے ۔پہلا انعام بڑی ٹرافی 20 ہزار روپے نقد،دوسرا انعام ٹرافی 10 ہزار روپے نقد انعام دیاگیا

فائنل زلفی کرکٹ کلب اور شیخانی کرکٹ کلب کے درمیان کھیلا گیا ، جس میں مقامی رہنما و سرپرست ممبر شادہ خان جلیانی، ممبر ریاض حسین لاشاری ، سجاد حسین لاشاری ، حبیب خان لاشاری۔سابق کونسلر غلام فرید بلیل ،کرکٹر عبدالغفور ،طارق لاشاری سمیت سینکڑوں افراد شریک ہوئے

علی محمد کھلول اور فرحت عباس لنڈ نے ہر سال کرکٹ ٹورنامنٹ کروانے کا اعلان کیا، اہلیانِ علاقے کی بھرپور شرکت ،تماشائیوں کا جوش و خروش دیدنی تھا اہلیانِ علاقہ نے علی محمد کھلول اور فرحت عباس لنڈ کا ٹورنامنٹ کروانے پر شکریہ ادا کیا ۔

کمیٹی ممبر لطیف خان جلیانی ، مشتاق خان پنجانی، فیقہ خان جلیانی، امجد فاروق جروار ، مانی چھوٹا، تنو خان جلیانی ، شہباز خان جروار تھے ۔
رضوان بلوچ نے کمینٹری کے فرائض سر انجام دیے

شیخانی کرکٹ کلب کے کپتان لطیف جلیانی تھے نے ٹورنامنٹ جیت لیا اور بیس ہزار نقد اور بڑی ٹرافی حاصل کی جبکہ رنر آپ زلفی کرکٹ کلب کی ٹیم رہی ۔بہترین کھلاڑی منصور احمد۔بہترین باؤلر محمد رفیق کو بھی ٹرافیاں دی گئیں

جیتنے والی ٹیم لطیف جلیانی ، رفیق جلیانی ، منصور ، حبیب سنجرانی ، مانی خان اور رنراپ زلفی کلب کے زلفی خان ، شعبان ، ولی خان، بکھی خان وغیرہ ام کھلاڑیوں کو میڈل پہنائے گئے ۔جبکہ ایمپائرز کو بھی ہزاروں روپے انعام دیے گئے۔

انتظامیہ کی طرف سے مہمانان گرامی کا پرتپاک استقبال کیا گیا ،پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور وسیب کے رنگ میں ڈھول کی تھاپ پر جھومر بھی لگائی گئی، جھومریوں عوام اور مہمانوں نے خود بھی جھومر میں حصہ لیا جس سے لوگ بہت خوش ہوئے ۔اور مہمانوں کو پورے پروٹوکول کے ساتھ گراونڈ میں لایا گیا ۔

دوردراز سے شائقین کرکٹ و سپورٹرز نے کرکٹ میچ دیکھنے کیلئے شریک ہوئے

اس موقع پر علی محمد خان کھلول اور سردار فرحت عباس خان لنڈ نے اپنے خطاب میں کہا کہ کھیل سے نوجوان منفی سرگرمیوں سے بچے رہتے ہیں اور صحت مند رہنے کے لیے کھیل ورزش زندگی کا حصہ ہونا چاہیے ۔میچ دلچسپ تھا اور عوام کی بڑی تعداد نے ثابت کردیا ہے کہ ہمارے وسیب میں کھلیوں کا انعقاد ہونا چاہیے اور اس کے لیے ضروری کہ بچوں کے لیے گراؤنڈ ہونے چاہیں اور ایسے مقابلے ہوتے رہیں ۔

اگر ہماری حکومت آئی اور انشااللہ عمران خان دوبارہ اقتدار پر آئیں گے تو ہم انشااللہ تعلیم ،صحت ،انصاف پر بھر پور توجہ دیں گے اورہر یوسی میں کھلیوں کے میدان بنا کر دیں گے ۔ہم عوامی نمائندے ہیں اور عوام میں رہیں گے ۔اندھیرے کے بعد آخرروشنی نمودار ہوتی ہے ۔وقت بدلتے رہتے ہیں ،جیت حق کی ہوگی

باقی انتظامیہ اورعوام کے مشکور ہیں جنہوں نے ہمیں عزت بخشی اور ہمیں بطور مہمان خصوصی بلایا ۔ہم انشاللہ اپنے حلقہ میں ہر جگہ جائیں گے جہاں ہمیں بلائیں گے جہاں بھی کھیل کے میدان سجیں گے ۔ہم اپنا تعاون جاری رکھیں گے ۔ہار جیت کھیل کا حصہ ہے کھلاڑی مایوس نہ ہوں ۔بلکہ اپنی ہمت کوشش جاری رکھیں ۔

Leave a reply