روضہ رسولﷺ میں شاہی مہمان نواز کی چودھری برادران سے ملاقات

0
86

سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے روضہ رسولﷺ میں شاہی مہمان نواز شیخ عبداللہ محمد السمان نے ملاقات کی-

باغی ٹی وی : اس موقع پر محمد رضی الشریف، عبدالقدیر، راسخ الٰہی، شافع حسین، میاں فاروق، چودھری تنویر اور سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی بھی موجود تھے چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوستی کے تعلقات کسی مصلحت کا شکار نہیں،ہمارے دل مکہ اور مدینہ میں دھڑکتے ہیں-

چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی ہے شجاعت صاحب کو خانہ کعبہ اور روضہ رسولﷺ کے اندر حاضری کا شرف بھی حاصل ہے-

روضہ رسولﷺ میں شاہی مہمان نواز شیخ عبداللہ محمد السمان نے کہا کہ مجھے پتہ چلا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں آپ قانون سازی کر کے ختم نبوتﷺ کے حوالے سے دین کی خدمت کر رہے ہیں قرآن پاک کا ترجمہ بھی تعلیمی نصاب میں شامل کروایا ہے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار دین کی خدمت اس طرح کی گئی ہے جس پر آپ مبارکباد کے مستحق ہیں-

شیخ عبداللہ محمد السمان نے کہا کہ چودھری پرویزالٰہی کی دین کی خدمات کے صلہ میں اللہ تعالیٰ ضرور اس کا اجر عطا فرمائے گا شیخ عبداللہ محمد السمان نے چودھری شجاعت حسین کی صحت یابی و درازی عمر اور پاکستان کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا بھی کروائی اور مہمان نوازی پر چودھری صاحبان کا شکریہ ادا کیا-

چودھری شجاعت حسین نے اپنی کتاب بھی معزز مہمانوں کو پیش کی-

Leave a reply