آرپی اوفیصل آبادڈاکٹر محمد عابد خان کی جانب سے عید الفطرکے موقع پر زہر یلے مشروبات کی تیاری،فروخت اور استعمال کی روک تھا م،ہو ائی فائرنگ،ون ویلنگ اور ہلڑ بازی کے حوالے سے سخت احکامات جاری کردئیے۔

تفصیلات (شان رسول سے )

آر پی او فیصل آبادڈاکٹر محمد عابد خان کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر زہر یلی شراب کی تیاری، فروخت اور استعمال کی روک تھا م، ہو ائی فائرنگ،ون ویلنگ اور ہلڑ بازی کے حوالے سے چاروں ضلعی سربر اہان پولیس کو سخت احکامات
جا ری کر دیے۔انہوں نے ہدایات جا ری کیں کہ زہر یلی شراب کی تیا ری اور فروخت میں ملوث افراد کی قبل از وقت نشاندہی کی جائے اور ان کے خلاف مربوط کاروائیاں عمل میں لائی جائیں

اورمنشیات فروشوں کی گرفتاری کے لیے مربوط حکمت عملی اختیار کر تے ہو ئے ریڈنگ پارٹیاں تشکیل دی جائیں۔

آرپی او فیصل آباد نے کہا کہ ماضی میں ہوائی فائرنگ سے قیمتی جانوں کا نقصان ہوا اور زخمی ہونے کی وجہ سے مستقل معذوری کا شکار ہوئے لہذا سی پی اوفیصل آباد،ڈی پی اوز جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ ہوائی فائرنگ کی روک تھام کیلئے موثر حکمت عملی اپنائیں۔

پتنگ بازی کے حوالے سے کہیں کوئی ناخوش گوار واقعہ رونما ہوا تومتعلقہ ایس ایچ او/ایس ڈی پی اوزکے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے۔عوام کے جان ومال کی حفاظت پولیس کا اہم قومی فریضہ ہے

عید الفطر کے موقع پر سٹرکوں پر رش بڑھنے کی وجہ سے منچلے ہلڑ بازی اور ون ویلنگ شروع کر دیتے ہیں۔ون ویلنگ، ہلڑبازی کرنے والے نوجوانوں کے خلاف زیروٹالرنس پالیسی اپنائی جائے اور انہیں پابند سلاسل کیا جائے اس سلسلہ میں ٹاؤن ایس پیز،ایس پی پٹرولنگ،ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز پولیس گشت کو موثر بنائیں رش والی جگہوں پرسکیورٹی کے سخت اقدامات عمل میں لائے جائیں۔

مناسب ٹریفک انتظامات عمل میں لائے جائیں تاکہ ٹریفک کی روانی میں مشکلات پیش نہ آئیں اس سلسلہ میں قبل از وقت ٹریفک پلان جاری کیے جائیں۔ ہائی ویز،تفریحی مقامات،پارکس،رش والی جگہوں پر گشت کو یقینی بنایا جائے۔اور مشتبہ افراد پر کڑی نظررکھی جائے۔

فورس کو بریف کریں اورہدایات کو عملی جامہ پہناتے ہوئے سکیورٹی انتظامات کو فول پروف بنایا جائے۔

Shares: