آرپی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان کی زیر صدارت آرپی آفس میں میٹنگ کا انعقاد۔

0
52

فیصل آباد (شان رسول سے )

آرپی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان کی زیر صدارت آرپی آفس میں میٹنگ کا انعقاد۔لااینڈ آرڈر،بجلی چوری،سپیشل انیشیٹو پولیس اسٹیشنز کے حوالے سے کیے جا نے والے اقدامات کاجائزہ۔

آرپی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان کی زیر صدارت آرپی او آفس کمیٹی روم میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا

میٹنگ میں سی پی او فیصل آباد عثمان اکرم گوندل،ڈی پی او ز جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ،چنیوٹ،ایس ایس آپریشنز،ایس ایس پی آر آئی بی،ایس لیگل اور ٹاؤن ایس پی پیز ضلع فیصل آباد نے شرکت۔

آرپی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان نے ریجن فیصل آباد میں لاء اینڈ آرڈر کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا۔

ضلعی سربراہان نے اپنے اپنے ضلع میں کیے جانے والے اقدامات کی بابت آرپی او فیصل آباد کو آگاہ کیا۔

آرپی او فیصل آباد نے کر ائم کی بڑھتی ہو ئے شرح کو کنٹرول کر نے اور سکیورٹی کو مزید سخت کر نے کے احکامات جاری کیے۔

آرپی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان نے بجلی چوری کے حوالے سے فیسکو کی ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کر نے کی ہدایات جاری کیں فیسکو ٹیموں کے ساتھ مل کر بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن کو مزید تیز کیا جائے۔

بجلی چوری کی درخواست پر بلا تاخیر مقدمات کا اندراج عمل میں لایا جائے اس حوالے سے تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ملکی خرانہ کو نقصان پہنچانے والے بجلی چور کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

ضلعی سربراہان نے اپنے اپنے ضلع میں سپیشل انیشینوز پولیس سٹیشنز کے حوالے کیے جا نے والے اقدامات کے بارے میں آرپی او فیصل آباد کو بریف کیا۔

Leave a reply