ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ عمران احمر کا سیالکوٹ کا دورہ۔
پولیس لائنز یادگارشہداء پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اورشہداء کے درجات میں بلندی کے لیے دعا کی۔
ڈی پی اوسیالکوٹ عمر سعید ملک، ایس پی انویسٹی گیشن، ضلع بھر کے ڈی ایس پیز اور ایس ایچ او زسے میٹنگ کی۔
شہریوں سے غیر شائستہ رویہ، غیر قانونی حراست اورخلاف قانون کوئی بھی کام ناقابل برداشت ہوگا۔
جرم قابل دست اندازی کی رپورٹ موصول ہونے پر فوری مقدمہ درج کیا جائے۔

ریجنل پولیس آفیسر عمران احمر نے ڈسٹرکٹ سیالکوٹ کا دورہ کیا۔ پولیس لائن پہنچے پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے آر پی او کو سلامی دی۔ آر پی او نے یادگارشہداء پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اورشہداء کے درجات میں بلندی کے لیے دعا کی۔ بعد ازاں ریجنل پولیس آفیسرنے ڈی پی او سیالکوٹ عمر سعید ملک، ایس پی انویسٹی گیشن میاں محمد اکمل، ضلع بھر کے ڈی ایس پیز اور ایس ایچ او زسے میٹنگ کی۔دوران میٹنگ آر پی او نے کہا کہ شہریوں سے غیر شائستہ رویہ، غیر قانونی حراست اورخلاف قانون کوئی بھی کام ناقابل برداشت ہوگا۔تھانہ جات میں آنے والے شہریوں کی درخواستوں پر اور 15کی کالز پر بروقت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ایف آئی آر کے اندراج کو یقینی بنائیں۔ شہریوں کے جان ومال اورعزت کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے پولیس کی اچھی کار کردگی عوا م میں احساس تحفظ پیدا کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد روایتی تھانہ کلچر سے ہٹ کر جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ عوام دوست اور شفاف ماحول میں شہریوں کے مسائل کوحل کرنا، لوگوں کو ریلیف فراہم کرنا اور رویوں میں بہتری لانا ہے۔ تمام پولیس اسٹیشن کو انہی خطوط پر استوار کیا گیا ہے۔ آر پی او نے کہا کہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور کیش انعام سے نوازا جائے گا جبکہ اپنے فرائض میں غفلت اور لا پرواہی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Shares: