آر پی او راولپنڈی کی کھلی کچہری ، سائلین کے مسائل موقع پر حل
راولپنڈی ( باغی ٹی وی ) ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی سہیل حبیب تاجک نے حکومت پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔سائلین کی درخواستوں پر متعلقہ افسران کو بذریعہ فون اور تحریری طور پر فوری کاروائی و انکوائری کے احکامات جاری کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق آرپی او راولپنڈی سہیل حبیب تاجک نے حکومت پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت کھلی کچہری کے انعقاد کے دوران شہریوں کی پیش کردہ درخواستوں پر فوری احکامات جاری کرتے ہوئے جن افسران کو سائلین کی درخواستیں مارک کی گئیں انہیں بذریعہ فون اور تحریری طور پر بھی فوری دادرسی کی ہدایات جاری کیں۔ آر پی او راولپنڈی روزانہ کی بنیاد پر ریجن کے چاروں اضلاع سے آئے درخواست گزاروں کی درخواستوں پر متعلقہ افسران کو فوری کاروائی و انکوائری کے احکامات جاری کر رہے ہیں تاکہ درخواست گزاروں کی فوری دادرسی کی یقینی بنایا جا سکے۔اس موقع پر آر پی او راولپنڈی نے کہا کہ تھانہ کی سطح پر عوام کی فوری دادرسی کوہر صورت یقینی بنانے کے لئے اقدامات کیے جار ہے ہیں۔ راوالپنڈی ریجن کے تمام ایس ایچ اوز کو روزانہ 3سے 5بجے تک شہریوں کے مسائل کو براہ راست سننے کے لئے تھانہ میں موجود رہنے کا پابند کیا گیا ہے۔