آر پی او سرگودھانے ڈی پی او میانوالی حسن اسد علوی کے ہمراہ بہرام ہال پولیس لائن میانوالی میں کرائم میٹنگ کی

میانوالی(نمائندہ باغی ٹی وی ) ریجنل پولیس آفیسرسرگودھا سید خرم علی نے میانوالی کا دورہ کیا۔ آر پی او سرگودھانے ڈی پی او میانوالی حسن اسد علوی کے ہمراہ بہرام ہال پولیس لائن میانوالی میں ضلع ہذا کے جملہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سے کرائم میٹنگ کی۔ ڈی پی اومیانوالی نے ضلع کے کرائم سے متعلق بریفنگ دی۔ آر پی او سرگودھا نے دوران میٹنگ تمام تھانوں کے زیر تفتیش مقدمات، کارکردگی بابت گرفتاری مجرمان اشتہاری و عدالتی مفروران چیک کی اور تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو زیر تفتیش مقدمات اور درخواستوں کوجلد از جلد یکسو کرنے کا حکم دیا۔ آر پی او سرگودھا نے پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کا قیام اور عوام کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح اور ذمہ داری ہے۔ تمام افسران اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں خاص کر قتل و ڈکیتی کے ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کریں۔ انہوں نے کہا کہ آئی جی پنجاب کی طرف سے واضح ہدایات ہیں کہ ملزمان اشتہاریوں کے خلاف زیادہ سے زیادہ کاروائیاں کی جائیں، پرانے اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں بناکر انکو جلد از جلد گرفتار کیا جائے اور دوران ریڈ پولیس ملازمین کو بلٹ پروف جیکٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں اور ریڈ سے پہلے ریڈنگ پارٹی کو مکمل بریف کیا جائے. انہوں نے مزید کہا کہ ملزم اشتہاریوں کی گرفتاری میں سستی اور کوتاہی برتنے والے افسران کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل لائی جائے گی۔ منشیات فروشوں کے خلاف زیادہ سے زیادہ کاروائیاں کی جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تھانہ کلچر کو بہتر بنایا جائے اور فرنٹ ڈیسک,خدمت کاؤنٹر پر آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔ سائلین کو فوری انصاف مہیا کیا جائے اور بلاوجہ تھانوں کے چکر نہ لگوائیں۔ ناکہ بندی پوائنٹس پر شہریوں کے ساتھ اپنا رویہ مثبت رکھیں.

Comments are closed.