ہندوانتہا پسند تنظیم آر ایس ایس طلبا کے لئے کیا کرنے جا رہی ہے؟

0
81

بھارتی ہندو انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس اپنے بچوں کو فوج میں افسر بنانے کی تربیت کے لئے سکول کھول رہی ہے، اگر سکول کامیاب رہا تو اسے بھارت کے مختلف شہروں میں کھولا جائے گا.

دہلی، جے شری رام کا نعرہ نہ لگانے پرہندو انتہا پسندوں نے کیا امام مسجد پر تشدد

بھارت میں ٹوپی پہننے پر ہندو انتہا پسندوں کا مسلمان نوجوان پر تشدد

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ہندو انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس بھارتی ریاست اترپردیشن کے ضلع بلند کے علاقہ شکار پور میں ایک ایسا سکول بنا رہی ہے جہاں بچوں کو بھارتی فوج میں آفیسر بھرتی ہونے کے لئے تربیت دی جائے گی، اس سکول کو کھولنے کے لئے آر ایس ایس کے تعلیمی ونگ کے انچارج ودیا کو ذمہ داری سونپ دی گئی ہے، سکول کا آغاز اگلے برس ماہ اپریل سے ہو گا.

برقع، نقاب پر لگائی جائے پابندی، ہندو انتہا پسند تنظیم نے مطالبہ کر دیا

رام مندر کی تعمیر کیلئے انتہا پسند ہندو تنظیم نے مودی سے بڑا مطالبہ کر دیا

مودی سرکار نے بنایا بھارتی جیلوں میں قید پاکستانیوں کے خلاف خطرناک منصوبہ

بی جے پی کی کامیابی کے بعد بھارت میں گائے کے گوشت کے نام پر مسلمانوں پر تشدد

ایک رپورٹ کے مطابق اس سکول کی تعمیر کا آغاز ہو گیا ہے، سکول میں طلبا کو ہاسٹل کی سہولت بھی مہیا ہو گی، سکول کا نام رججو بھیا سینک ودیا مندر رکھا گیا ہے کیونکہ جس جگہ سکول بنایا جا رہا ہے وہیں رججو پیدا ہوا تھا. آر ایس ایس کے اگر یہ سکول کا تجربہ کامیاب رہا تو اسے بھارت کے دیگر علاقوں میں بھی کھولا جائے گا، سکول میں داخلے آئندہ ماہ سے شروع ہوں گے جبک 56 نشستیں بھارتی فوج کے بچوں کی ہوں گی.

Leave a reply