آر ایس ایس کے دہشتگردوں نے مسلمانوں پر ظلم کی انتہاء کردی ہے،کہاں ہے نہام نہاد عالمی برادری؟ مہندر پال سنگھ

لاہور:آر ایس ایس کے دہشتگردوں نے مسلمانوں پر ظلم کی انتہاء کردی ہے،کہاں ہے نہام نہاد عالمی برادری؟ اطلاعات کے مطابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب مہندرپال سنگھ کا کہنا ہے کہ بھارت میں آر ایس ایس کے دہشت گردوں نے مسلمانوں پر ظلم کی انتہاء کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب مہندرپال سنگھ کا بھارت میں مسلمان نوجوان کا بازو کاٹنے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر ہونے پر ردعمل میں کہنا ہے کہ آر ایس ایس کے دہشت گردوں نے مسلمانوں اور دوسری اقلیتوں پر ظلم کی انتہاء کردی ہے۔

مہندرپال سنگھ نے کہا کہ بازو پر 786لکھا دیکھ کر آر ایس ایس نے نوجوان کا بازو کاٹ دیا۔ ایسے واقعات اقوام متحدہ اور او آئی سی کے منہ پر طمانچہ ہیں ۔

ممبر صوبائی اسمبلی کا کہنا ہے کہ مودی سرکار کے اقلیتوں پر مظالم پر خاموش رہنے والوں کو تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی۔خدا کے لیے دنیا بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ہونے والے مظالم اور انسانی حقوق کی پامالیوں کا نوٹس لے ۔

انہوں نے کہا کہ بھارت مسلمانوں اور دوسری اقلیتوں کے لیے غیر محفوظ اور موت کی وادی بن رہا ہے ۔ بھارت میں آر ایس ایس کی فاسشٹ طرزِ حکمرانی چل رہی ہے۔

مہندرپال سنگھ نے مزیدکہا کہ مودی سرکار نے بھارت میں اقلیتوں پر مظالم میں ہٹلر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔انسانی حقوق کی بات کرنے والی عالمی تنظیمیں اب کہاں ہیں ؟۔

Comments are closed.