کیرالہ:انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کے کارندے کا اپنے ہی دفتر پر بم حملہ، اطلاعات کےمطابق بدامنی پیدا کرنے کی غرض سےآرشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے کارکن نے مبینہ طور پر اپنے ہی دفتر پر بم حملہ کر دیا تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
حکام کےمطابق16 جنوری کو صبح کے اوقات میں آرشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کےایک کارکن نے مبینہ طور پر اپنے ہی دفتر پر بم حملہ کر دیا۔تاہم حملہ کی فوری شناخت کرنے کے پولیس کی ایک ٹیم نے ملزم کوئمبٹور سے گرفتار کر لیا۔حملہ آور کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ حملے کا مقصد بدامنی پھیلانا تھاا ور اس کا الزام مسلمانوں پر ٹھہرانا تھا۔ ملزم نے اعتراف کیا کہ اس کا مقصد آر ایس ایس کا کننور کا دفتر تھا جو سیاسی طور پر حساس علاقہ ہے اور یہاں سیاسی جماعتوں کے دفاتر پر کسی بھی حملے کو مخالفین کی کارروائی(یعنی مسلمانوں) سمجھا جائے گا۔
پولیس کا مزید کہنا تھا کہ مبینہ طور پر آر ایس ایس کے دفتر ، کتھیرور منوج سمریتی کیندرم کے سامنے بم پھینکے گئے۔سی سی ٹی وی کی وجہ سے ملزم کی شناخت ہوئی ۔حملے کے بعد وہ کوئمبٹور میں جا چھپا جہاں سے اسے گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ملزم کے خلافدھماکا خیز مواد کےایکٹ 1883 کے تحت متعدد فوجداری مقدمات زیر التوا ہیں۔