ہمسایہ ملک میں کام کیا ہے وہاں کے لوگ یہاں سے بہت محبت کرتے ہیں روبی انعم

انڈیا کے سردار خصوصی طورپر پاکستان سے بہت لگائو رکھتے ہیں
rubi anam

اداکارہ روبی انعم جنہوں نے گزشتہ روز اکرم اداس اور وکی کوڈو کی فلم ”اینی ہاﺅ مٹی پاﺅ“ کے حوالے سے انہی کے ہمرا ہ پریس کانفرنس کی انہوں نے کہا کہ اکرم اداس اور وکی کوڈو بہترین اداکار ہیں ۔ انہوں نے اس فلم میں بہترین اداکاری کے جو ہر دکھائے ہیں۔ فلم کے ڈائریکٹر جن جوت سنگھ ہیں ، فلم پاکستان میں چھ اکتوبر کر ریلیز ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ہمسایہ ملک میں بھی کام کیا ہے وہاں خصوصی طور پر سردار لوگ پاکستان کی مٹی بہت محبت کرتے ہیں ۔ جتنا ہمارے دل میں وہاں جا کر کام کرنے کا شوق پایا جاتا ہے اس سے کہیں زیادہ وہاں کے فنکاروں کے دلوں میں کام کرنے کا شوق پایا جاتا ہے.

انہوں نے کہاکہ ”انڈیا کے سردار خصوصی طورپر پاکستان سے بہت لگائو رکھتے ہیں”. انڈیا کے لوگ پاکستانیوں کی محبت سے سرشار ہیں. انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ بہت جلد دونوں ملکوں کے درمیان معاملات ٹھیک ہوجائیں گے اور کم از کم فنکاروں کو کام کے معاملے میں آسانیاں ہو جائیں گی انڈیا جانے کے لئے ویزوں کا حصول آسان ہوجائیگا. خیال رہے کہ روبی انعم کو انڈیا کے پنجاب میں بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے.

Comments are closed.