بھارت کے معروف رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 14 کی فاتح و اداکارہ روبینہ دلیک بھی کورونا کا شکار ہو گئیں-
باغی ٹی وی : روبینہ دلیک نے اس حوالے سے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اہم پیغام جاری کیا ہے جس میں اُنہوں نے مداحوں کو اپنی صحت کے حوالے سے آگاہ کیا۔
روبینہ دلیک نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں ایک ماہ کے بعد اپنا پلازمہ عطیہ کرسکوں گی کیونکہ بدقسمتی سے میرا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ میں اب اگلے 17 دن تک اپنے گھر میں ہی قرنطینہ میں رہوں گی۔
اُنہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے مجھ سے حالیہ 5 سے 7 دنوں میں ملاقات کی ہے وہ براہِ کرم! اپنا کورونا وائرس ٹیسٹ لازمی کروائیں۔
روبینہ دلیک کی پوسٹ پر اُن کے مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے اُن کے لیے جلد صحتیابی کے لیے دعاؤں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے-
خیال رہے کہ روبینہ دلیک بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ بھی ہیں، اس کے علاوہ انہوں نے 2006ء میں مِس شملا کا خطاب جیتا تھا اور اس کے 2 سال بعد 2008ء میں اُنہوں نے مِس شمالی ہندوستان کا خطاب بھی اپنے نام کیا تھا۔