جھلک دکھلا جا ڈانس شو پانچ سال کے بعد چھوٹی سکرین پر واپس آیا ہے اس میں ہر ہفتے کچھ بہترین پرفارمنسز دکھائی جا رہی ہیں یہی وجہ ہے کہ یہ شو شائقین کا پسندیدہ بنا ہوا ہے. جہاں بہت سارے پارٹیسپینٹس ہیں وہیں ان میں ایک روبینہ دلائک بھی ہیں جو اکثر اپنی پاور پیک پرفارمنس سے دیکھنے والوں کو حیران کر دیتی ہیں . روبینہ چند دن قبل اپنے کوریوگرافر صنم جوہر کے ساتھ ریہرسل کے دوران زخمی ہو گئیں تھیں اب انہوں نے شو میں واپسی کر لی ہے اور اس بار وہ پہلے سے بھی زیادہ پرجوش نظر آرہی ہیں. روبینہ کی شو میں واپسی کے حوالے سے ان
کے کوریوگرافر صنم جوہر نے کہا کہ روبینہ زخمی ہو گئی تھیں لیکن اب وہ بالکل ٹھیک ہیں اور پہلے سے بھی زیادہ پرعزم ہیں آپ سب ہماری پرفارمنس دیکھیں گے تو پتہ چلے گا کہ ہم اب مزید کیا نیا لیکر آرہے ہیں.انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں نروس ہوں کیونکہ اب ہم مقابلے کے آخری مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں۔یادرہے کہ شو ختم ہونے میں صرف چار ہفتے باقی ہیں اور مقابلہ سخت ہے اس ڈانس رئیلٹی شو میں کون کس کو مات دیتا ہے یہ تو آنے والی ایپی سوڈز ہی بتا سکیں گی.شو کو مادھوری جیسی مشہور و معروف اداکارہ و رقصہ جج کررہی ہیں.