جھلک دکھلا جا ایک ایسا پلیٹفارم ہے جہاں باصلاحیت لوگ اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہیں. ایک سے بڑھ ایک پرفارمنس دینے والے ججز کو حیران کر دیتے ہیں. جھلک دکھلا جا کا سیزن 10 میں اس بار دھواں دار پرفارمنس دینے والے شرکاء ہیں روبینہ دلیک بھی ان میں سے ایک ہیں ان کی پرفارمنس شو کے ججز کو بہت متاثر کررہی ہے ان کے جلوے کسی بھی آنکھ کو حیران کر دیں. روبینہ دلیک کے بارے میں خبریں ہیں کہ وہ ہو گئیں ہیں زخمی اور زخمی بھی وہ ہوئی ہیں ڈانس کی ریہرسل کرتے ہوئے ان کے کندھے اور گردن کے گرد زخم آگئے ہیں. جھلک دکھلا جا میں روبینہ دلیک کی جوڑی صنم جوہر کے ساتھ بنائی گئی ہے اور یہ دونوں حیرت انگیز پرفارمنس پیش کر رہے ہیں۔ تاہم، ان کے حالیہ پریکٹس سیشن کے دوران، اداکارہ کی گردن اور کندھے کے ارد گرد زخم آگئے ہیں.
روبینہ نے ریہرسل کی ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں صنم ڈانس کی مشکل ترین پریکٹس کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں.اداکارہ نےزخمی حالت میں اپنی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ”اور کچھ چیزیں ہمارے اختیار میں نہیں ہیں” . یاد رہے کہ روبینہ دلائک کے علاوہ اس شو میں نیا شرما، نیتی ٹیلر، پارس کلناوت، نشانت بھٹ، گشمیر مہاجانی، امروتا خانولکر، فیصل شیخ عرف مسٹر فیسو، سریتی جھا، ادا ملک، اور دیگر شامل ہیں۔ اس شو کی میزبانی منیش پال کر رہے ہیں اور ججنگ پینل میں مادھوری ڈکشٹ، نورا فتیحی اور کرن جوہر ہیں۔