ایچی سن کالج، گورنر کی مداخلت ، پرنسپل کے بعد رکن گورننگ باڈی نے بھی استعفی دیدیا

مائیکل ہمارے پاس پچھلے نوے سالوں میں سب سے بہترین پرنسپل ہیں, سید بابر علی

لاہور : ایچی سن کالج، گورنر کی مداخلت ، پرنسپل کے بعد رکن گورننگ باڈی نے بھی استعفی دے دیا۔

باغی ٹی وی : ایچی سن کالج میں گورنر پنجاب کی مداخلت وزیراعظم کے سابق مشیر اور قریبی دوست احد چیمہ کے بیٹوں کی فیس معافی کے طور پر سامنے آئی ، گورنر نے مداخلت کی تو پرنسپل نے استعفی دینے کا اعلان کیا اب گورننگ باڈی کے رکن سید بابر علی بھی ایچی سن کالج کے پرنسپل کی حمایت میں سامنے آ گئے اور مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا-

انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ ہاؤس میں کوئی رعایت نہیں،میں نے ایک ماہ قبل گورنر کو عرض کیا تھا کہ مائیکل ہمارے پاس پچھلے نوے سالوں میں سب سے بہترین پرنسپل ہیں، انہیں عزت اور وقار کے ساتھ رخصت ہونا چاہیے،میں نے گورننگ باڈی کو اپنا استعفیٰ بھی بھجوا دیا ہے-

ایچی سن کالج،گورنر پنجاب کا حکمنامہ،شہباز شریف کے قریبی احد چیمہ کے بیٹوں کی فیس …

واضح رہے کہ احد چیمہ کے دو بیٹوں کی فیس معا فی کے معاملے پر ایچی سن کالج کے پرنسپل مائیکل اے تھامسن نے استعفیٰ دے دیا،مائیکل اے تھامسن نے عملے کے نام خط میں لکھا کہ اسکولوں میں اقربا پروری اور سیاست کی کوئی گنجائش نہیں، بورڈ کی سطح پر جو ہو رہا ہے وہ آپ سب کو معلوم ہے۔ کالج کی شہرت کی حفاظت کے لیے بھرپور کوشش کی لیکن چند افراد کی خاطر پالیسیوں میں تباہ کن تبدیلیاں لائی گئیں اور گورنر ہاؤس کے جانبدارانہ اقدامات کے باعث گورننس کا نظام تباہ ہو گیا ہے اتنی زیادہ مداخلت کامیابی سے چلنے والے اسکول کے لیے ناقابل یقین ہے، انتہائی بُری گورننس کی وجہ سے میرے پاس استعفیٰ دینے کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں بچا، یکم اپریل کو اسکول چھوڑ رہا ہوں اور داخلوں کا حصہ نہیں بنوں گا۔

گورنر پنجاب کا احد چیمہ کے بیٹوں کی فیس معاف کرنے پر پرنسپل مستعفی

دوسری جانب گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے انکشاف کیاہے کہ ایچی سن کالج کے پرنسل ماہانہ 40 لاکھ روپے تنخواہ وصول کر رہے تھے اور انہوں نے استعفیٰ کا اقدام انکوائری سے بچنے کیلئے اٹھایا ہے ،40لاکھ روپے تنخواہ وصول کرنے کا آڈٹ شروع کر دیا گیا ہے، پرنسپل ایچی سن کالج ایک سال میں 100سے زائد چھٹیاں کرتے تھے،انکوائریز سے بچنے کیلئے پرنسپل ایچی سن کالج نے یہ حربہ اپنا یا ہے۔

ان کا کہناتھا کہ پرنسپل ایچی سن کالج دو مرتبہ استعفے کی درخواست دے چکے تھے، بورڈ نے نئے پرنسپل کی تعیناتی نہ ہونے کی وجہ سے استعفیٰ قبول نہیں کیا تھا۔ بلیغ الرحمان نے کہاکہ اگلے مہینے ایچی سن کالج کے نئے پرنسپل کی تعیناتی فائنل کر لی گئی ہے، اگست 2024میں پرنسپل کا استعفیٰ قابل عمل ہو جانا تھا۔

Comments are closed.