رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر کا چیف سیکرٹری سندھ کو خط

0
38

راجہ اظہر نے خط میں لکھا ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں ڈیپوٹیشن ملازمین جعلی ترقی ،جعلی کاغزات کی بنیاد پر لائے گئے، خط متن ایم ڈی اے میں ڈیپوٹیشن ملازمین کے معاملے پر پہلے بھی خط لکھا تھا، اختر خان، ارشد خان، آغازبیر سمیت 31 افسران کے بارے میں آگاہ کیا تھا، معاملے پر حکومت کی جانب سے کوئی باضابط طور پر جواب موصول نہیں ہوا،اختر میئو جوکہ اس وقت موجودہ سیکریٹری ایم ڈی اے ہیں،اختر میئو خود ڈیپوٹیشن پر ہوتے ہوئے مختلف ڈیپوٹیشن ملازمین کے خلاف کاروائی کررہے ہیں، یہ افسران 2016 سے سپریم کورٹ کے آرڈر کی خلاف ورزی کررہے ہیں، آغازبیر کا تعلق سہون ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے ہے،آغا زبیر کو ایم ڈی اے میں 18 گریڈ پر ڈپٹی سیکرٹری مقرر کیا گیا،حکومت سندھ کی اس تمام معاملے پر خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے، ہماری درخواست ہے ایم ڈی اے میں تمام 31 ملازمین کو اپنے اداروں میں واپس بھیجا جائے،تاکہ حقیقی ملازمین کی حق تلفی نہ ہو،اور ملازمین کی بھرتیوں پر ایک کمیٹی تشکیل دی جائے،امید کرتے ہیں درخواست پر سات دن میں کاروائی کی جائے، بصورت دیگر متعلقہ افسران کی شکایات پارلیمنٹ ہاؤس میں جمع کرائی جائے گی،چیف سیکرٹری معاملے کو اپنی سربراہی میں کاروائی کریں.

Leave a reply