رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کی ناظم جوکھیو کی رہائش گاہ آمد،

پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے سالار گوٹھ ملیر ناظم جوکھیو کی رہائش گاہ پر پہنچ کر ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی۔
اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے ناظم جوکھیو کے لواحقین کو حکومت سندھ کی جانب سے مکمل انصاف کی فراہمی کی بھی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی اس معاملے میں ذاتی دلچسپی لی ہے اور لواحقین کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔

رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کی آمد پر شہید ناظم جوکھیو کے اہل خانہ نے حکومت سندھ کی جانب سے انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

Comments are closed.