لاہور:27اپریل 2022ء۔ سپورٹس بورڈ پنجاب اور پاکستان ماڈرن پینٹاتھلون فیڈریشن کے باہمی تعاون سے رننگ اور شوٹنگ کے مقابلوں کا شاندار انعقاد گزشتہ رات پنجاب سٹیڈیم میں کیا گیا، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب جاوید چوہان نے رنگا رنگ تقریب میں ایونٹ کا افتتاح کیا، سابق کرکٹر منظور الہی، چیئرمین رگبی یونین فوزی خواجہ نے بھی تقریب میں شرکت کی، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب جاوید چوہان نے رننگ اور شوٹنگ میں کامیاب ہونیوالے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، کھلاڑیوں نے ان کے ساتھ گروپ فوٹوز بھی بنوائے، پنجاب سٹیڈیم آمدپر ڈی جی سپورٹس پنجاب جاوید چوہان کا پرتپاک استقبال کیا گیا،
آرگنائزنگ سیکرٹری چودھری ظہور احمد نے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب جاوید چوہان کو سوینئر پیش کیا، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب جاوید چوہان نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کی فلاح وبہبود کے لئے اقدامات اٹھا رہے ہیں، مستحق کھلاڑیوں کو سپورٹس کارڈ دیں گے جس سے وہ سپورٹس کا سامان حاصل کرسکیں گے اس سہولت کی فراہمی سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی اور وہ جوش و جذبہ سے سپورٹس میں حصہ لیں گے،
ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب جاوید چوہان نے مزید کہا ہے کہ رننگ اینڈ شوٹنگ مقابلوں میں کھلاڑیوں نے بہت اچھی کارکردگی دکھائی ہے، پینٹاتھلون گیمز اولمپک گیمز میں شامل ہیں جو نوجوانوں میں مقبول ہورہی ہیں، نوجوانوں کا ٹیلنٹ دیکھ کر خوشی ہوئی ہے،کھلاڑیوں کو پینٹاتھلون کے عالمی مقابلوں کیلئے تیارکریں گے، پینٹاتھلون گیمز کے قومی ایونٹس بھی منعقد کرائیں گے،انہوں نے مزید کہا ہے کہ کامیاب کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتا ہوں،وہ محنت جاری رکھیں اور اولمپکس میں حصہ لینے کو اپنا ہدف بنائیں، پاکستان ماڈرن پینٹاتھلون فیڈریشن نے اچھا ایونٹ منعقد کیا ہے جس سے نیا ٹیلنٹ سامنے آیا ہے، کامیاب ایونٹ کے انعقاد پر آرگنائزنگ سیکرٹری چودھری ظہور احمد اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔اس موقع پر چیئرمین رگبی یونین فوزی خواجہ نے دو سو کھلاڑیوں کو جوگرز دینے کا اعلان کیاہے۔
رننگ اینڈ شوٹنگ ایونٹ میں 15کیٹیگریز میں سخت مقابلے ہوئے، کھلاڑیوں نے شوٹنگ کا شاندار مظاہرہ کیا، ایونٹ میں ایک سو گرلز اور تین سو سے زائد بوائز نے حصہ لیا، شائقین کی بڑی تعداد نے مقابلے دیکھے اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی،افتتاحی تقریب میں آرگنائزنگ سیکرٹری پاکستان ماڈرن پینٹاتھلون فیڈریشن چودھری ظہور احمد،چیف سپورٹس کنسلٹنٹ سپورٹس بورڈ پنجاب محمد حفیظ بھٹی،ڈائریکٹر یوتھ افیئرز عمیر حسن،ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن طارق وٹو،شاہد اقبال و دیگر افسران نے شرکت کی۔
رننگ اینڈ شوٹنگ ایونٹ میں جونیئر کیٹیگری میں پہلی پوزیشن علی حسنین،سلمان نے دوسری، محمدربانی نے تیسری، جونیئر کیٹیگری میں بلال نے پہلی، عبید نے دوسری، ایان نے تیسری، سینئر کیٹیگری میں مدثر نے پہلی، عمران نے دوسری، حماد نے تیسری پوزیشن حاصل کی، انڈر 12میں سبحان، آذان، سعد علی، انڈر13 میں شاہیر، سید حسنین، شعیب، انڈر 14بوائز میں محمد آفنان، سلیم، حنان،انڈر 14گرلز میں مناہل، کاشفہ، عروج، انڈر15گرلز میں ام کلثوم، علیشہ، نازش، انڈر16بوائز میں آفاق، احمد، حارث، انڈر 16گرلز میں مہوش، بسمہ، عائشہ، انڈر 17گرلز میں عاصمہ، سحر، مریم، انڈر18بوائز میں عمر، راحیل، برہان، انڈر 19بوائز میں سفیان علی، احمد سلیم، محمدبن سلیم، انڈر20بوائز میں عتیق، فیضان، علی، انڈر 21بوائز میں محمد ندیم، صحبت علی، احمد رضانے بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔