مزید دیکھیں

مقبول

اسپورٹس بورڈ پنجاب کے ملازمین کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف احتجاج

اسپورٹس بورڈ پنجاب کے ملازمین نے تنخواہوں اور واجبات...

یوکرین نے امریکی عارضی جنگ بندی کی تجویز قبول کر لی

سعودی عرب کی میزبانی میں امریکا اور یوکرین کے...

ڈاکٹر سید رفعت حسین کی وفات ،طلعت حسین پر سنگین الزامات کی بوچھاڑ

پاکستان کے معروف اسکالر اور پالیسی تجزیہ کار ڈاکٹر...

شائستہ کیساتھ گہرا تعلق تھا، مگر اب ہم زیادہ ملتے نہیں،ساحر لودھی

کراچی: پاکستان کے مشہور اداکار و میزبان ساحر لودھی...

انٹر بینک؛ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں پھر اضافہ

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں آج پھر اضافہ ہوا ہے اور 28 روز مسلسل کمی کے بعد اب پھر انٹربینک میں ڈالر مہنگا ہونے لگا ہے جبکہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 20 پیسے مہنگا ہو کر 277 روپے 3 پیسے پر بند ہوا تھا اور گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کے بھاؤ میں 20 پیسے اضافے سے کمی کی لہر 29 ویں روز ٹوٹ گئی تھی۔
https://twitter.com/StateBank_Pak/status/1714607925539594474
تاہم آج کاروبار کے آغاز سے ہی ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا اور کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں 2 روپے97 پیسے مزید اضافہ ہوا جس سے انٹربینک میں ڈالر 280 روپے کا ہوگیا اور انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 3 روپے 26 پیسے مہنگا ہوکر 280 روپے 29 پیسے پر بند ہوا تاہم دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 3 روپے مہنگا ہوکر 280 روپے کا ہوگیا ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے اور آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج بدھ کے روز ایک تولہ سونا 6 ہزار 400 روپے مہنگا ہوا جس کے بعد ملک میں ایک تولہ سونےکی قیمت 2 لاکھ 6 ہزار500 روپے ہوگئی جبکہ اس کے علاوہ 10گرام سونےکا بھاؤ5487 روپے اضافے سے ایک لاکھ 77ہزار 40 روپے ہے۔

خیال رہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونےکا بھاؤ 36 ڈالر اضافے سے 1959 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے، واضح رہے کہ دو دن قبل عالمی مارکیٹ کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی ہوئی تھی اور ایک تولہ سونےکا بھاؤ ایک ہزار 900 روپےکم ہوا تھا جس کے بعد 10 گرام سونےکی قیمت ایک ہزار 629 روپےکم ہوکر ایک لاکھ 71 ہزار 553 روپے ہوگئی تھی۔

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
آن لائن ایڈیٹر، اسلام آباد Follow @MalikRamzanIsra