آئی ایم ایف سے ہونے والے سٹینڈ بائی معاہدے کے بعد معاشی غیر یقینی صورتحال کے بادل چھٹنے پر امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر تیزی سے بحال ہونے لگی ہے اور اب اس میں پہلے سے بہتری نوٹ کی گئی ہے جبکہ فاریکس ایسوسی ایشن کا بتانا ہے کہ صبح کاروبار کے آغاز کے ساتھ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 15 روپے کم ہو کر 271 روپے کی سطح پر آگیا تھا جبکہ تعطیلات سے قبل آخری روز 285.99 روپے پر بند ہوا تھا۔
Interbank closing #ExchangeRate for today https://t.co/hvtS9Cxq8l#SBPExchangeRate pic.twitter.com/iKvepZnJq6
— SBP (@StateBank_Pak) July 4, 2023
علاوہ ازیں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 10 روپے 55 پیسے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 285 روپے 99 پیسے کی کمی کے بعد 275 روپے 44 پیسے ہو گئی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
صفائی کی مد میں کروڑوں روپے خورد برد کر لیے گئے، میر صادق عمرانی
عمرانی دورحکومت میں 29 افراد کو فوجی عدالتوں سے سزا سنائی گئی،درخواست دائر
بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے سے دریائے ستلج میں پانی کا بہاؤ بڑھ سکتا ہے
خیال رہے کہ اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 3.83 فیصد کی بحالی دیکھی گئی ہے
اُدھر روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی کے بعد ملک پر 1250 ارب روپے سے زائد کے غیر ملکی قرضوں کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ دوسری طرف گزشتہ روز کی طرح اوپن مارکیٹ میں آج بھی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 5 روپے کی تنزلی دیکھی گئی اور قیمت 280 روپے کے قریب پہنچ گئی ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز کی تاریخی تیزی کے بعد آج مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے جبکہ آج 100 انڈیکس میں 341 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انڈیکس 43 ہزار 557 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ہے۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 1023 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ بازار میں آج 41 کروڑ شیئرز کا کاروبار پونے 16 ارب روپے میں طے ہوا۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 65 ارب روپے کم ہوکر 6622 ارب روپے ہے۔