دن بدن ڈالر بڑھتا چلا جارہا ہے جبکہ روپے کی قدر میں تنزلی دیکھنے میں نظر آرہی ہے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ 35 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/7dxjpQhMXu#SBPExchangeRate pic.twitter.com/EEh6Ex43HE
— SBP (@StateBank_Pak) July 20, 2023
اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 283 روپے 80 پیسے سے بڑھ کر 285 روپے 15 پیسے ہو گئی ہے۔ جبکہ مرکزی بینک کے مطابق امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 0.47 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی۔
ادھر دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت ایک روپیہ اضافے کے بعد 289 روپے ہو گئی ہے۔ تاہم عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے بعد ماہرین خدشات کا اظہار کر رہے ہیں کہ روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 300 روپے کی سطح عبور کر جائے گی۔
علاوہ ازیں اسٹیٹ بینک کے مطابق یورو کی قیمت 319 روپے، برطانوی پاؤنڈ 368 روپے، کینیڈین ڈالر 217 روپے، سعودی ریال 76 روپے، ملائیشین رنگٹ 62 روپے، بھارتی کرنسی 3.4 روپے، قطری ریال 78 روپے اور کویتی دینار 930 روپے ہو گئی ہے۔ دوسری جانب سونے کی تیزی سے بڑھنے والی قیمت کو بریک لگ گئی، بالآخر قیمتوں میں ہزاروں روپے کی کمی دیکھی گئی۔ جبکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کا بھاؤ 5 امریکی ڈالر اضافے کے بعد 1978 امریکی ڈالر ہو گیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
بھارت،خواتین کی برہنہ پریڈ کروانے والا گرفتار،سپریم کورٹ کا نوٹس
روپے کی قدر میں 0.47 فیصد کی تنزلی ریکارڈ
عمران خان کی مشکلات میں کمی نہ ہو سکی، ایک اور جے آئی ٹی نے 21 جولائی کو طلب کر لیا۔
عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 5300 روپے کی بڑی کمی دیکھی گئی اور نئی قدر 221100 روپے ہو گئی ہے۔ اُدھر دس گرام سونا 4544 روپے سستا ہونے کے بعد 189558 روپے ہو گیا ہے۔ تاہم چاندی کی فی تولہ اور دس گرام قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا اور قیمتیں بالترتیب 2900 روپے اور 2486.28 روپے ہو گئی ہے۔ جبکہ خیال رہے کہ گزشتہ تین کاروباری روز کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں 13200 روپے کا اضافہ دیکھا گیا تھا۔
ادھر ایک ہفتے کے دوران غیرملکی زرمبادلہ ذخائر میں 4 ارب 20 کروڑ ڈالر اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر 14 ارب 6 کروڑ ڈالر پر پہنچ گئے ہیں جبکہ اسٹیٹ بینک کے پاس 8 ارب 72 کروڑ مالیت کے ذخائر ہیں۔ کمرشل بینکس کے پاس زرمبادلہ ذخائرکی مالیت 5 ارب 33 کروڑ ڈالرہوگئی ہے۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا کہنا ہے کہ پاکستان کا کشیدہ سیاسی ماحول اور پالیسی میں اتار چڑھاؤ پروگرام پر عمل درآمد کو متاثر کر سکتا ہے۔آئی ایم ایف نے کہا کہ کشیدہ سیاسی صورتحال سے سے ملک کا میکرو مالیاتی اور بیرونی استحکام خطرے میں پڑ سکتا ہے۔