ڈالر کے مقابلے روپے کی قیمت میں استحکام

0
29

روپے کی قیمت میں استحکام

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اوپن مارکیٹ اور انٹربینک میں روپے کی قیمت میں استحکام دیکھا گیا ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 154.90 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔

یاد رہے منگل کے روز روپے کی قدر میں بہتری دیکھی گئی اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے کمی کے بعد 154.90 روپے کا ہو گیا۔پیر کے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 155.10 روپے کا فروخت ہوتا رہا تاہم آج پاکستانی روپیہ پھر سے مضبوط ہوا اور ڈالر کی قدر154.90 روپے ہو گی۔

واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز میں ڈالر کی قیمت مسلسل بڑھتی رہی، جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے تک پہنچ گیا۔

واضح‌رہے کہ یکم نومبر کو ڈالر کی قیمت 1556.10 تھی اور 30 دسمبر تک 20 پیسے کمی کے ساتھ 155.90 پر آگئی تھی۔واضح رہےگزشتہ چار ماہ کے دوران 155.50 روپے ڈالر کی نچلی ترین سطح ہے۔2019 میں بھی ڈالر کی قیمت میں روپے کے مقابلے میں پیش رفت جاری رہی۔ جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے پر ٹریڈ کررہا تھا۔
اپریل 2019 میں ڈالر چھلانگ لگا کر 141 روپے 50پیسے پر آگیا۔ مئی میں 151 روپے اور جون میں تاریخ کی بلند ترین سطح 164روپے پر پہنچ گیا. اب تسلسل کے ساتھ روپیہ مستحکم ہو رہا ہے

Leave a reply