کراچی: امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
باغی ٹی وی : اسٹیٹ بینک کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 3 پیسے کا اضافہ ہوا، انٹربینک میں ڈالر کا لین دین 281.89 روپے پر بند ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال کے اختتام پر امریکی ڈالر 281 روپے 86 پیسے پر بند ہوا تھا، جبکہ گزشتہ روز یکم جنوری کو بینک میں تعطیل کے سبب ملک بھر کے بینک بند رہے دوسری طرف پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان رہا اور 100 انڈیکس 312 پواینٹس کی کمی کے بعد بند ہوگیانئے سال کے پہلے کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آغاز پر تیزی دیکھی گئی، تاہم کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 312 پوائنٹس کمی ہوئی اور 100 انڈیکس 64 ہزار 349 پوائنٹس پر بند ہوا۔
دوسری جانب ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے اضافہ ہوا ہے آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک ہزار 600 روپے اضافے سے ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 21 ہزار 300 روپے ہے 10 گرام سونےکا بھاؤ ایک ہزار 372 روپے اضافے سے ایک لاکھ 89 ہزار 729 روپے ہے،جبکہ عالمی بازار میں سونےکا بھاؤ 12 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 74 ڈالر فی اونس ہے،پاکستان میں سونےکی عالمی قیمت 20 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 94 ڈالر فی اونس ہے۔