ٹھٹھہ صادق آباد(نمائندہ باغی ٹی وی) رورل ہیلتھ سنٹر ٹھٹھہ صادق آباد ایک لاکھ آبادی کے لئے اکلوتا ہسپتال ہے جہاں پرعرصہ آٹھ سال سے مختلف ڈینٹل سرجنز تعینات رہ چکے ہیں مگر ہسپتال میں دانتوں کی سرجری کے لئے ڈینٹل یونٹ ہی موجود نہیں ہے۔ اس ہسپتال کے لئے ڈینٹل یونٹ سرے سے منظور ہی نہیں ہوا اور کچھ عرصہ قبل تحصیل ہیڈ کوارٹر جہانیاں کی طرف سے ایک ڈینٹل یونٹ مذکورہ بالا اسپتال کو دیا گیا جس کو جہانیاں کے سرجنز بھی کنڈم قرار دے چکے ہیں اور وہ استعمال کے قابل ہی نہیں ہے ،جبکہ ڈینٹل سرجن کے معاون ڈینٹل ٹیکنیشن بھی اس اسپتال میں تعینات نہیں ہیں جس کی وجہ سے یہاں کے رہائشیوں کو دانتوں کے علاج کے لئے پچیس کلو میٹر دور ملتان یا جہانیاں جانا ایک مزید تکلیف ہے۔ٹھٹھہ صادق آباد کے رہائشیوں نے محکمہ صحت سے ڈینٹل یونٹ کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

آٹھ سال سے ڈینٹل سرجن تعینات، مگر ڈینٹل یونٹ سے محروم ہسپتال
Shares: