سلمان رشدی کا وکیل، عمران خان کا وکیل بن گیا

بیرسٹر جیفری کی وجہ شہرت ریاستوں کے خلاف کام کرنے والی شخصیات کی وکالت بھی ہے
Imran Khan

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان جیل میں ہیں ، توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو سزا ہوئی ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے سزا معطل کی تو انہیں سائفر کیس میں گرفتار کر لیا گیا، عمران خان جوڈیشل ریمانڈ پر اٹک جیل میں ہیں، نو مئی کے واقعات کے بعد تحریک انصاف کے رہنماؤں نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کیا اور ابھی تک چھوڑ رہے ہیں، کئی رہنما روپوش ہیں، اور عدالتیں انہیں اشتہاری قرار دے چکی ہیں،

ایسے میں تحریک انصاف نے بین الاقوامی عدالتوں میں بھی مقدمے لڑنے کا فیصلہ کیا ہے،اس حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بیرسٹر جیفری رابرٹسن کو اپنا وکیل مقرر کیا ہے، جیفری رابرٹسن بین الاقوامی عدالتوں میں چیئرمین پی ٹی آئی کی نمائندگی کریں گے، یہ اعلان تحریک انصاف کے ٹویٹر ہینڈل سے کیا گیا

تحریک انصاف کا ایک اور فیصلہ جسکا دفاع نا ممکن

چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان نے سلمان رشدی کے وکیل بیرسٹر جیفری رابرٹسن کو اپنا وکیل مقرر کر دیا ،تحریکِ انصاف نے اپنے ٹویٹر ہینڈل سے جیفری رابرٹسن کو وکیل کرنے کی توثیق کر دی ،جیفری رابرٹسن QC (کوئین کونسل) نے اسلام مخالف توہین آمیز کتاب شیطانی آیات (The Satanic Verses) کے بدنام زمانہ مصنف سلمان رشدی کے خلاف لائے گئے توہین رسالت کے مقدمے میں ملعون رشدی کا دفاع کیا .جیفری رابرٹسن نے نہ صرف ملعون رشدی کا دفاع کیا بلکہ شاتم رسول کو اپنے گھر میں چُھپا کر رکھا۔ اس بات کا اعتراف جیفری نے خود اپنے لکھے گئے مقالے میں کیا ،اس کے علاوہ جیفری نے کس کا دفاع کیا؟ جی ہاں! Gay نیوز میگزین جس نے نعوذباللہ حضرت عیسیٰ کی شان میں انتہائی توہین آمیزنظم لکھی تھی اس کا بھی دفاع کیا۔ اس بات کا اعتراف بھی جیفری نے خود اپنے لکھے گئے مقالے میں کیا ،دنیا بھر کے کرپٹ حکمرانوں اور عالمی مالیاتی فراڈز کے ملزمان کے دفاع کیلئے بیرسٹر جیفری رابرٹسن نے کئی عالمی شہرت یافتہ کیس لڑے ،عالمی عدالتوں، انٹرنیشنل وار ٹربیونلز اور ایمنسٹی انٹرنیشنل میں بڑے بڑے مقدمات کی پیروی کے باعث بیرسٹر جیفری رابرٹسن ٹاپ کریمنلز کو بچانے والا وکیل کے نام سے مشہور ہے جیفری رابرٹسن کی ایک وجہ شہرت جنگی جرائم کے ملزم دہشت گردوں کے کیسز لینا بھی ہے بیرسٹر جیفری کی وجہ شہرت ریاستوں کے خلاف کام کرنے والی شخصیات کی وکالت بھی ہے

برج کھیل کب ایجاد ہوا، برج کھیلتے کیسے ہیں

عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟

حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر

برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے

کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس

وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟

امریکی سائفر کے بیانیہ پر سیاست کرنے والا خود امریکیوں سے رحم کی بھیک مانگنے پر مجبور،

اسرائیل سے دیرینہ روابط کی بنا پر بیرسٹر جیفری رابرٹسن پاکستان اور افواج پاکستان کیخلاف عرصہ دراز سے زہر اگلتا رہا ہے بیرسٹر جیفری رابرٹسن 1971ء میں مشرقی پاکستان کی علیحدگی اور سقوط ڈھاکہ کے سانحہ کے دوران بھارت کی بولی بولتا رہا اور پاکستان و پاکستانی فوج کیخلاف طوفان اٹھائے رکھا ،بیرسٹر جیفری رابرٹسن کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ ثابت شدہ کریمنلز کو بھی سزا سے بچا سکتا ہے بیرسٹر جیفری رابرٹسن وکی لیکس کے بانی جولین آسانج کا بھی وکیل رہا لیکن اسے سزا سے نہ بچا سکا .جیفری رابرٹسن کا بطور وکیل انتخاب چیئرمین تحریکِ انصاف کے اوپر لگے سنگین الزامات کی حساسیت کو بھی اجاگر کرتا ہے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر صارف حنا سرور نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ریاست مدینہ کا دعویدار۔۔۔ناانصافیو کے لیے امت محمدیہ کا واحد لیڈر ہے عمران خان اور اب اس واحد لیڈر کا وکیل جانتے ہیں کون ہے۔جی وہی مل ع و ن سلمان رشدی۔صرف مل عون نہیں ہے وہ۔ بلکہ 1971 جنگ میں پاکستان کے خلاف کیس لڑنے والا ٹھگ باز بھی ہے۔۔یہ ہے انقلاب تو اخ تھ و ہے اس انقلاب پر

فرحان ورک نے ٹویٹر پر لکھا کہ تحریک انصاف نے عالمی اسٹیبلشمنٹ سے مدد لینا شروع کردی جس شخص بیرسٹر جیوفری کو بین القوامی سطح پر اپنا وکیل مقرر کیا ہے وہ نا صرف سلمان رشدی جیسے گستاخ کا وکیل ہے بلکہ 1971 میں پاکستان کے خلاف بھی ایکٹو رہا ہے۔ثبوت ساتھ جڑے ہیں، خود تصدیق کریں۔

Comments are closed.