روس کی فوج شام میں اسدی فوج کے ہمراہ زمینی لڑائی بھی لڑے گی .
روس نے شام میں اپنی ایلیٹ فورس یعنی اسپیشل فورسز کو باقاعدہ طور پر بشار الاسد کی فوج کے ساتھ مل کر لڑائی میں حصہ لینے کی اجازت دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق شام میں مسلح عناصر کی طرف سے بتایا گیا کہ روس نے شام میں اسپیشل فورس پر مُشتمل نئی کمک بھیجی ہے جو شام میں بشار الاسد کی فوج اور اس کی حامی ملیشیا کے ساتھ مل کر لڑ رہی ہے۔
اپوزیشن کے حامی مسلح جنگجوئوں کا کہنا ہے کہ اس سے قبل شام میں روس کی اسپیشل فورس کو صرف آپریشن کارروائیوں کے احکامات دینے کی ذمہ داری تک محدود کیا گیا تھا جو براہ راست لڑائی میں حصہ نہیں لیتی تھی مگر اب روس کی اسپیشل فورس باقاعدہ لڑائی میں حصہ لے گی۔
مسلح عناصر کا کہنا ہے کہ روس کی حکمت عملی میں تبدیلی کا مقصد شمال مغربی شام میں اپوزیشن کے زیر انتظام آخری علاقے میں دو ماہ سے جاری آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچانا ہے
شام کے شہر ادلب میں انسانی لاشوں کے انبار








