روس پاکستان کو خام تیل پرکتنی رعایت دے گا؟

0
46

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ حکومت آئندہ ماہ روسی خام تیل کا پہلا آرڈر دے گی جسے پاکستان پہنچنے میں تقریباً 4 ہفتے لگیں گے۔

باغی ٹی وی: ایک انٹرویو میں مصدق ملک نے کہا کہ روس کے ساتھ کئی معاہدے طے پاچکے ہیں تیل کو پاکستان پہنچنے میں کچھ وقت لگے گا، تقریباً 26 سے 27 دن، ساتھ ہی بتایا کہ تیل سمندر کے راستے ملک میں پہنچے گا روس نے حکومت کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ پاکستان کو اتنی ہی رعایت دے رہا ہے جتنا کوئی دوسرا پڑوسی ملک وصول کر رہا ہے۔

اے این ایف نے بیرون ملک منشیات اسمگل کرنےکی کوششیں ناکام بنا دیں

امیر اور غریب کے لیے گیس کے الگ الگ ٹیرف سے متعلق حکومتی فیصلے کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ یہ طریقہ کار وزیر اعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے حکم پر وضع کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس لیے ہم نے ملک کو امیر اور غریب کی آبادی میں تقسیم کر دیا، اس لیے اگر کوئی غریب خاتون گیس کا ایک یونٹ استعمال کر رہی ہے تو وہ ایف-7 یا گلبرگ کی ایک خاتون جو ادا کر رہی ہے اس کے مقابلے میں ایک چوتھائی بل دے گی۔

9 رکنی بینچ کے3 رکنی رہ جانا اندرونی اختلاف اورکیس پرعدم اتفاق کا نتیجہ ہے،رانا …

Leave a reply