ماسکو :روس نے امریکی سرحد کے قریب دنیا کا سب سے تیز رفتار طیارہ تعینات کر دیا،اطلاعات کے مطابق روس نے امریکی سرحد کے قریب دنیا کا سب سے تیز رفتار طیارہ تعینات کر دیا، کئی میگ 31 انٹر سیپٹر لڑاکا طیاروں پر مشتمل گروپ نے امریکی ریاست الاسکا کے قریب جنگی ڈیوٹی سنبھال لی۔

اس حوالے سے روسی میڈیا کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق روس نے اپنی سب سے جدید اور دنیا کے سب سے تیز رفتار جنگی طیاروں کے گروپ کو امریکی سرحد کے قریب تعینات کر دیا ہے ۔

اس حوالے سے روسی عسکری حکام کا بتانا ہے کہ روسی بحری بیڑے کے میگ 31 جنگی طیاروں کے گروپ نے آرکٹک میں جنگی ڈیوٹی سنبھال لی ہے۔ آرکٹک فضائی حدود کو کنٹرول کرنے کے لیے روس نے دنیا کے تیز رفتار میگ 31 انٹر سیپٹر لڑاکا طیاروں کے گروپ کو روس کے مشرقی علاقے چوکوٹکا میں تعینات کیا ہے۔روس کا یہ مشرقی علاقہ امریکی ریاست الاسکا کے قریب ہے۔

Shares: