روس نے دعویٰ نہیں عمل کردکھایا: کورونا وائرس کی ویکسینیشن شروع کردی

0
64

ماسکو:روس نے دعویٰ نہیں عمل کردکھایا: کورونا وائرس کی ویکسینیشن شروع کردی،اطلاعات کے مطابق روس نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے اپنی تیار کردہ ویکسین کا عوامی سطح پر استعمال شروع کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دارلحکومت کی کورونا وائرس ٹاسک فور نے بتایا کہ ہفتے کو ماسکو کی 70 کلینکس میں کورونا وائرس ویکسین لگادی گئی ہے۔

ٹاسک فورس کا کہنا ہے کہ روس میں سب سے پہلے ڈاکٹروں، طبی عملے ، اساتذہ اور سماجی کارکنوں کو ویکسین لگائی جائے گی کیوں کہ وائرس سے متاثر ہونے کا سب سے زیادہ خطرہ بھی انہی لوگوں کو ہے۔

خبررساں ادارے نے بتایا کہ جن افراد کو ویکسین لگائی گئی انہیں پہلے ایک میسیج کے ذریعے اطلاع دی گئی۔ ماسکو کی ابتدائی تعلیم فراہم کرنے والے ماسکو کے شہری کو ٹیکسٹ میسیج موصول ہوا ’’آپ ایک تعلیمی ادارے میں کام کرتے ہیں اس لیے آپ کو بلامعاوضہ کورونا وائرس ویکسین فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔‘‘

تفصیلات کے مطابق سپوتنک ویکسین کے دو انجیکشن لگائے جائیں گے۔ دوسرا انجیکشن پہلی خوراک کے 21 دن گزرنے کے بعد دی جائے گی۔

Leave a reply