باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق روس کے خصوصی مندوب برائے مشرق وسطیٰ وشمالی افریقا اور نائب وزیرخارجہ میخائل بوگڈانوف نے کہا ہے کہ روس فلسطینی تنظیم اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنائے گا۔
اسرائیلی چیک پوسٹوں کی وجہ سے فلسطینیوں کو سالانہ کروڑوں ڈالر کا نقصان
انہوں نے مشرق وسطیٰ کے لیے امریکا کی طرف سے پیش کردہ صدی کی ڈیل کے منصوبہ کو مسترد کر دیا اور کہا کہ بحرین کی میزبانی میں ہونے والی اقتصادی کانفرنس کی کوئی حیثیت نہیں۔
خصوصی مندوب نے فلسطینیوں کے دیرینہ حقوق کی حمایت جاری رکھنے کا بھی اعلان کیا۔
واضح رہے کہ روسی نائب وزیرخارجہ کا بیان حماس کی قیادت کے دورہ ماسکو کے بعد جاری کیا گیا۔
قبل ازیں حماس کے وفد نے روسی وزارت خارجہ کے اعلیٰ سطحی حکام کے ساتھ ماسکو میں ملاقات کی تھی۔