روس کی بھارت کو جدید ففتھ جنریشن لڑاکا طیارے فراہم کرنے کی پیشکش
![india](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2025/02/WhatsApp-Image-2025-02-12-at-8.40.42-PM.jpeg)
نئی دہلی: روس نے بھارت کو جدید ففتھ جنریشن لڑاکا طیارے فراہم کرنے کی پیشکش کردی۔
باغی ٹی وی : روئٹرز کے مطابق روسی اور بھارتی حکام نے گزشتہ روز بتایا کہ روس کی جانب سے بھارتی فضائیہ کے لیے جدید ففتھ جنر یشن کا اسٹیلتھ لڑاکا طیارہ سکھوئی ایس یو 57 بھارت میں ہی تیار کرنے کی پیشکش کی گئی ہے، ماسکو نئی دہلی کے ساتھ دفاعی تعلقات کو فروغ دینے کے خواہاں ہے۔
ہتھیار برآمد کرنے والے روس کے سرکا ری ادارے روسوبورون ایکسپورٹ کے ترجمان کے مطابق اگر بھارت یہ پیشکش قبول کرتا ہے تو بھارت میں طیاروں کی تیاری رواں سا ل سے ہی شروع ہوسکتی ہے۔
چیمپئنز ٹرافی 2025:وارم اپ میچز کے لیے پاکستان شاہینز کے تین اسکواڈز کا اعلان
خبررساں ایجنسی کے مطابق بھارتی وزارت دفاع نے فوری طور پر اس حوالے سے کوئی ردعمل نہیں دیا۔
خبررساں ایجنسی نے روسی اور بھارتی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے سرکاری طیارہ ساز ادارے ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ کے اہلکاروں کے ساتھ بات چیت میں روس کی جانب سے ایس یو 57 کی بھارت میں تیاری کی غیر رسمی پیشکش کی گئی۔
وزیراعظم کی رمضان المبارک میں کم قیمت پر اشیا کی فراہمی کی حکمت عملی بنانے کی ہدایت
روسوبورون ایکسپورٹ کے ترجمان نے بنگلورو میں ہونے والے ائیر شو کے موقع پر صحافیوں کو بتایا کہ ٹیکنالوجی کی مکمل منتقلی کے ساتھ بھارت میں ان طیاروں کی تیاری اس بات کو یقینی بنائے گی کہ روس پر مغربی پابندیوں سے طیارے کی پیداوار متاثر نہ ہو، ایس یو 30 طیاروں کی بھارتی پروڈکشن لائن میں بہتری کے بعد ایس یو 57 طیارے تیار کیے جاسکتے ہیں۔
یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب ہندوستانی فضائیہ اپنے لڑاکا سکواڈرن کو آگے بڑھانے کے خواہاں ہے، جو 42 کے ہدف سے کم ہو کر 31 پر آ گئے ہیں، ایسے وقت میں جب حریف چین اپنی فضائیہ کو بڑھا رہا ہے۔
بجلی کے حوالے سے حکومت کی عوام کو بڑی خوشخبری
روس کئی دہائیوں سے بھارت کو ہتھیار فراہم کرنے والا اہم ملک رہا ہے جو دنیا کا سب سے بڑا اسلحہ درآمد کنندہ ہے، اور اس کے لڑاکا طیارے بھارت کے فوجی بیڑے کا حصہ ہیں لیکن حالیہ برسوں میں ماسکو کی برآمدات کی صلاحیت کو یوکرین کی جنگ نے روک دیا ہے، جس سے نئی دہلی مغرب کی طرف نظر جمائے بیٹھا ہے۔