روس میں سمندری طوفان سے تباہی،مختلف حادثات میں 10 افراد ہلاک اور 76 افراد زخمی
روس میں سمندری طوفان کے دوران کیمپ کے مقام پر درخت گرگئے، مختلف حادثات میں 10 افراد ہلاک اور 76 افراد زخمی ہوگئے۔
باغی ٹی وی: روس کے دارالحکومت ماسکو سے 600 کلو میٹر دور وسطی علاقوں میں طوفانی ہوائیں اور موسلادھار بارش سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا مختلف حادثات میں تین بچوں سمیت دس افراد ہلاک اور 76 زخمی ہوگئے، طوفانی ہواؤں کے باعث درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، کئی گاڑیاں دب گئیں۔
بجلی کے تار گرنے سے ایک لاکھ افراد بجلی سے محروم ہوئے، پچاس سے زائد عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا یوشکر اولا شہر کے میئر ییوگینی مسلوف نے کہا کہ طوفان کی وجہ سے ماری ایل میں ہلاکتیں ہوئیں اور شہری زخمی ہوئے ماری ایل دریائے وولگا کے شمالی کنارے کے ساتھ ایک علاقہ ہے ، اور یوشکر اولا اس کا سب سے بڑا شہر ہے۔
سعودی عرب کی باجوڑ خودکش دھماکے کی شدید مذمت
ہنگامی صورتحال کی وزارت کا کہنا ہے کہ تقریبا 100 امدادی کارکنوں نے یالچک جھیل کے قریب ایک کیمپ سائٹ سے ملبہ صاف کیا وزارت نے بتایا کہ طوفان کے وقت سینکڑوں افراد یالچک جھیل کے کنارے کیمپ لگائے ہوئے تھے، متاثرہ افراد سیر و تفریح کے لئے آئے تھے۔
ہنگامی صورتحال کی وزارت نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ درختوں، غیر مستحکم عمارتوں، دیہی علاقوں میں چہل قدمی اور تیراکی سے گریز کریں وزارت کی طرف سے پوسٹ کی گئی تصاویر میں گرے ہوئے درختوں کے پاس بری طرح تباہ شدہ کاریں اور خیمے دکھائی دے رہے ہیں جب طوفان آیا تو کئی سو لوگوں نے جھیل کے کنارے ڈیرے ڈالے تھے۔