ماسکو: روس کے ریجن ریازن میں ایک فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور 130 سے زائد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھماکا فیکٹری کی ورکشاپ کے اندر آگ لگنے سے ہوا، تاہم آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق کچھ آزاد میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا گن پاؤڈر بنانے والی فیکٹری میں ہوا،ریسکیو ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں،روسی وزارت ہنگامی امور نے کہا کہ ریسکیو عملے نے عمارت سے زخمیوں اور لاشوں کو نکالنے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے 2 لاشیں نکال لیں۔

روس کی سرکاری نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ بارود بنانے والی فیکٹری میں آگ لگنے کے بعد دھماکہ ہوا تھا، 29 زخمیوں میں سے 13 افراد کو رائزان جبکہ 16 کو ماسکو روانہ کردیا گیا ہے،ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ ملبے سے 3 افراد کو زندہ نکال لیا گیا ہے۔

پنجاب میں ضمنی انتخابات پر رینجرز تعیناتی کا فیصلہ

یمن:اسرائیلی بحریہ کا صنعا میں بجلی گھر پر حملہ،آگ بھڑک اٹھی

ضلع بونیر میں بڑے پیمانے پر تباہی، پاک فوج کا ریلیف آپریشن جاری

Shares: