ماسکو : روس نے خلیچ میں امریکی فوج کی موجودگی پر غم و غصے اور ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ خلیج فارس میں امریکہ کی فوجی موجودگی سے کشیدگی میں اضافہ ہوگا۔

روسی میڈیا کےمطابق روس کے نائب وزیرخارجہ سرگئی ورشینین نےبدھ کو کہا کہ مغربی ایشیا میں امریکہ کی فوجی موجودگی خلیج فارس میں کشیدگی کے حل میں کوئی مدد نہیں کرے گی۔روسی نائب وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی آئیل تنصیبات کے بارے میں تمام تفصیلات سامنے آنا چاہیں‌

یاد رہے کہ امریکی وزارت جنگ پنٹاگون نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ واشنگٹن ، سعودی عرب اور امارات کی درخواست پر خلیج فارس کے علاقے میں ایئر ڈیفنس سسٹم اور فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کرنا چاہتا ہے۔

Shares: