روس ،پاکستان انتخابات میں جمہوری عمل کا موازنہ کرنے پر ایشو اٹھاؤں گا،امریکی نائب ترجمان

روس میں اختلافی آوازوں کو دبانے اور خاموش کرنے کا واضح ریکارڈ موجود ہے
0
103
vedant patel

واشنگٹن: امریکا کا کہنا ہے کہ پاکستان کا میڈیا قدرے مضبوط ہے جو اختلافی خیالات اورآرا کیلئے کھلا ہے-

باغی ٹی وی : پریس بریفنگ کے دوران روس اور پاکستان انتخابات کے موازنے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے سخت ردعمل کا اظہار کردیا،کہا کہ دونوں انتخابات میں جمہوری عمل کا موازنہ کرنے پر ایشو اٹھاؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ وہ فیصلے ہیں جو ان ممالک کے عوام کو کرنے چاہئیں، ان ممالک کے لوگوں کے پاس انتخاب، معلومات تک رسائی ہونی چاہیے جو ان کے فیصلہ کرنے میں مددکریں، یہ ان پر ہے کہ وہ اپنے ملک کی قیادت کیلئے کسے منتخب کریں اور وہ اسے کس سمت میں لے جانا چاہتے ہیں، پاکستان کا میڈیا قدرے مضبوط ہے جو اختلافی خیالات اورآرا کیلئے کھلا ہے، روس میں اختلافی آوازوں کو دبانے اور خاموش کرنے کا واضح ریکارڈ موجود ہے۔

ردن کی فٹبال ٹیم 18 سال بعد پاکستان پہنچ گئی

وزیر اعظم کے سی پیک بارے مثبت ریمارکس،چین کا بھی خیر مقدم

آرمی چیف کی شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات

Leave a reply