ماسکو:روس نے امریکا کواڈّّے دینے کی پیشکش کرکے دنیا کوحیران کردیا،اطلاعات کے مطابق افغانستان پر نگاہ رکھنے کیلئے روس کی امریکا کو فوجی اڈے دینے کی پیشکش کی خبروں نے ایک بارپھردنیا کوششدر کردیا ہے

روسی اخبار نے دعویٰ کیا ہےکہ صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکی صدر جو بائیڈن کو جون میں افغانستان پر نگاہ رکھنےکے لیےتاجکستان اور کرغزستان میں اپنےاڈے دینےکی پیشکش کی ہے۔

روسی اخبار کے مطابق امریکاکی جانب سے فی الحال روسی پیشکش کا کوئی ٹھوس جواب نہیں دیا گیا۔رپورٹ کے مطا بق روس کی جا نب سے امریکا کو اڈے دینے کی پیشکش جینیوا میں ملاقات کے دوران دی گئی۔

یاد رہےکہ امریکہ نے پاکستان سے فوجی اڈے مانگے تھے اوریہ جواز پیش کیا تھا کہ وہ افغانسستان پرنظررکھنا چاہتا ہے ، لیکن پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے دلیرانہ فیصلہ کرکے امریکہ کواڈے دینے سے انکار کردیا تھا

Shares: