روس 48 گھنٹوں میں بڑا حملہ کرے گا، امریکا کادعویٰ

0
35

امریکا نے یوکرین کوانٹیلی جنس کی بنیاد پر اطلاع دی ہے کہ روس 48 گھنٹے میں بڑا حملہ کرسکتا ہے۔امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی کو حملے سے متعلق انٹیلی جنس جائزوں سے آگاہ کیا۔

معروف امریکی جریدے نے امریکی انٹیلی جنس اہلکاروں کے حوالے سے روسی حملے سے خبردار کیا ہے لیکن یہ بھی کہا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر تبدیل ہوتی ہوئی صرت حال میں روس اپنا ارادہ بدل بھی سکتا ہے۔

امریکی انٹیلی جنس کے مطابق یوکرین پر بڑے روسی حملے سے قبل سائبر حملے ہوں گے اور پھر روس کروز میزائل، فضائی اور زمینی حملے کرے گا۔

جریدے کے مطابق روس نے آج سے یوکرین پر جاسوس پروازوں کا آغاز بھی کر دیا ہے اور یہ کہ روس یوکرین کے مشرق میں دونباس کی جانب سے اور شمال میں بیلاروس سرحد کی طرف سے دارالحکومت کیف کی جانب پیش قدمی کرے گا۔

اس سے قبل غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ یوکرین کی حکومت اور وزارت خارجہ سمیت کئی ریاستی ویب سائٹس تک رسائی معطل ہوگئی۔

رواں ہفتے سرکاری اداروں، بینکوں اور دفاعی شعبے پر سائبر حملوں کی وارننگز دیکھی گئی تھیں۔ یوکرینی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین کی فرنٹ لائن کےقریب شیلنگ میں ایک فوجی ہلاک ہوا ہے۔

یوکرینی افواج کا دعویٰ ہے کہ یوکرین کے اگلے مورچوں کےقریب شیلنگ میں ایک فوجی زخمی بھی ہوا ہے۔ یوکرین کی فوج نے حملے کے مقام کی تفصیل نہِیں بتائی۔

Leave a reply