ماسکو: روس نے یوکرین جنگ کے حوالے امریکی سیٹلائٹ کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے-

باغی ٹی وی: روسی خبررساں ادارے رشیا ٹوڈے ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارت خارجہ نے عندیہ دیا کہ اگر یہ سیٹلائٹس یوکرائن-روسی لڑائیوں میں استعمال کیے گئے تو ان کو نشانہ بنانے کے لیے جائز اہداف بن سکتے ہیں۔

امریکہ کا روس کےخلاف یوکرین کی مزید فوجی امداد کا اعلان

یہ دھمکی اس وقت سامنے آئی ہے جب امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے دو روز قبل اپنے روسی ہم منصب سرگئی شوئیگو کے ساتھ ایک فون کال میں یوکرین میں جاری جنگ کے دوران بھی امریکی روسی مواصلاتی ذرائع کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا تھا

اس ماہ کے اوائل میں برطانوی مسلح افواج کے کمانڈر ایڈمرل ٹونی راڈاکن نے خبردار کیا تھا کہ روس مغرب کے خلاف خلا میں جنگ شروع کر سکتا ہے۔ ان کا خیال تھا کہ روسی افواج خلا کے میدان میں بے پناہ صلاحیتوں کی حامل ہیں اور وہ روایتی زمینی لڑائی سے ہٹ کر چاہے پانی کے اندر ہو یا آسمان پر وہ دوسرے محاذوں کا سہارا لے سکتا ہے۔

دوسری جانب کریملن نے اعلان کیا تھا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بدھ 26 اکتوبر کو روس کی سٹریٹجک ڈیٹرنس فورسز کی مشقوں میں شرکت کی ،جو خطرات کا جواب دینے کے لیے ذمہ دار فورس سمجھی جاتی اور یہ فورس ہی ایٹمی جنگ کی صورت میں متحرک ہوتی ہے۔

عالمی برادری یوکرین کے بجٹ میں متوقع 38 ارب ڈالر کے خسارے کو پورا کرے،صدر زیلنسکی

کریملن نے ایک بیان میں کہا تھا کہ مسلح افواج کے سپریم کمانڈر ولادیمیر پیوٹن کی قیادت میں زمینی، سمندری اور فضائی اسٹریٹجک ڈیٹرنس فورسز نے مشقیں کیں اور بیلسٹک اور کروز میزائلوں کا عملی تجربہ کیا خاص طور پر روس کے مشرق بعید میں جزیرہ نما کمچٹکا پر ایک بیلسٹک میزائل اور دوسرا آرکٹک میں بحیرہ بیرنٹس کے پانیوں سے داغا گیا اور مشقوں میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے Tu-95 طیارے بھی شامل تھے۔

کریملن نے مزید کہا تھا کہ تزویراتی ڈیٹرنس مشق کے دوران جن مشنوں کی نشاندہی کی گئی تھی ان پر مکمل عمل درآمد کیا گیا اور تمام میزائلوں نے اپنے اہداف کو نشانہ بنایا۔

روس کی اسٹریٹجک فورسز کو جوہری جنگ کی صورت میں خطرات کا جواب دینے کے لیے تشکیل دیا گیا ہے اور وہ ICBMs، طویل فاصلے تک مار کرنے والے اسٹریٹجک بمبار طیاروں، آبدوزوں، بحری جہازوں اور بحری ہوا بازی سے لیس ہیں۔ یہ مشقیں روس کے یوکرین پر حملے کےدوران ہو رہی ہیں اور اس جنگ کی وجہ سے روس مغرب کے ساتھ کشیدگی بڑھا رہا ہے۔

روس،چین یا ایران کسی کو بھی اجازت نہیں دے سکتےکہ وہ من مرضی کریں:امریکہ

واضح رہے کہ روسی حکام نے طویل عرصے سے دھمکی دی ہے کہ اگر ان کے ملک کو کوئی وجودی خطرہ ہوا تو وہ جوہری ہتھیار استعمال کریں گے۔

قبل ازیں ماسکو میں وزارت دفاع کے مطابق روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے بدھ کے روز اپنے چینی ہم منصب وی فینگے کے ساتھ ایک ویڈیو کال میں یہ الزام دہرایا کہ یوکرین روس کو ڈرٹی بم سے اکسانے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

وزارت دفاع نے کہا تھا کہ یوکرین کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور جنرل سرگئی شوئیگو نے اپنے چینی ہم منصب سے یوکرین کی جانب سے ڈرٹی بم کے استعمال سے ممکنہ اشتعال انگیزی پر تشویش کا اظہار کیا۔

ڈرٹی بم ایک روایتی بم ہے جو تابکار، حیاتیاتی یا کیمیائی مادوں سے گھرا ہوا ہے جو دھماکہ ہونے پر دھول کی شکل میں منتشر ہونا ہے۔

امریکا کا چین پر امریکی عدالتی نظام میں مداخلت کا الزام ، چینی جاسوسوں پر فرد جرم…

Shares: