روسی سائبر حملے: درجن سے زائد امریکی ایئر پورٹس کی ویب سائٹس متاثر

0
31

ایک درجن سے زیادہ امریکی ہوائی اڈوں کی ویب سائیٹس کو پیر کی صبح سائبر حملوں کے ذریعے عارضی طور پر آف لائن لایا گیا، جس کی ذمہ داری روسی ہیکرز نے قبول کی ہے-

باغی ٹی وی : دی گارجئین کے مطابق ایک سینئر امریکی عہدیدار نے انکشاف کیا کہ پیر کے روز بعض بڑے امریکی ایئرپورٹس کو سائبر حملوں سے نشانہ بنایا گیا یہ حملے روس کے اندر سے ایک حملہ آور نے کئے ہیں۔

امریکہ یوکرین کی حوصلہ افزائی کر کے سفارتی حل کو پیچیدہ بنا رہاہے،ماریہ زخاروف

نیو یارک سٹی کے لاگارڈیا ہوائی اڈے سمیت متعدد بڑے ہوائی اڈوں کے لیے تقریباً 14 عوامی سطح کی ویب سائٹس کو نشانہ بنایا گیا اور عوام کے لیے ناقابل رسائی تھی۔ اس کے بعد سے زیادہ تر کو واپس آن لائن لایا گیا ہے۔

خوش قسمتی سے ایئرپورٹس کے جس سسٹم کو نشانہ بنایا گیا وہ ہوائی ٹریفک کنٹرول، ایئر لائنز کمیونیکیشن اینڈ کوآرڈینیشن یا ٹرانسپورٹیشن سے وابستہ نہیں تھا۔ لہذا یہ سب امور احسن طور پر چلتے رہے۔

تاہم، ان حملوں کی وجہ سے مسافروں کی ایئرپورٹس کی ویب سائٹس تک رسائی رک گئی۔ جس سے ایئرپورٹس پر ہجوم بڑھ گیا اور مسافروں کو انتظار کی زیادہ مشقت برداشت کرنا پڑی۔

سب سے پہلے پیر کی صبح 3 بجے کے قریب ہوائی اڈوں سے سائبر اٹیکس کی اطلاعات موصول ہونا شروع ہوئیں۔ سائبر سکیورٹی اینڈ انفراسٹرکچر سکیورٹی ایجنسی نے اطلاع دی کہ ’’ لاگارڈیا‘‘ ایئررپورٹ کے نظام کو نشانہ بنایا گیا ہے تاہم سسٹم کو بحال کردیا گیا ہے۔

مسجد کے اندر رقص اور گانے کی محفل،عوام کا شدید ردعمل،ذمہ داروں کیخلاف سخت کاروائی کا مطالبہ

پیر کی صبح ڈیس موئنز انٹرنیشنل ایئرپورٹ، لاس اینجلس انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور شکاگو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی ویب سائٹس بھی متاثر ہوگئیں۔ ہارٹس فیلڈ۔جیکسن اٹلانٹا انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے صبح ساڑھے 10 بجے اطلاع دی کہ ویب سائٹ پر حملہ کیا گیا تھا اور اب وہ دوبارہ کام کر رہی ہے۔ مزید یہ کہ ایئرپورٹ پر جاری آپریشن متاثر نہیں ہوا۔

اے بی سی نے بتایا کہ پروگرامرز اور انجینئرز ان خامیوں کو ختم کرنے پر کام کررہے ہیں جن کے ذریعے ہیکرز ان ویب سائٹس کو ہیک کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں۔

سی این این کے مطابق، اس ہیک کو Killnet گروپ سے منسوب کیا گیا ہے، روسی ہیکٹیوسٹ جو کریملن کی حمایت کرتے ہیں لیکن انہیں براہ راست حکومتی نمائندے نہیں سمجھا جاتا ہے۔ گروپ ڈسٹری بیوٹڈ ڈینیئل آف سروس (DDoS) حملوں کی حمایت کرتا ہے، جو کمپیوٹر سرورز کو ٹریفک سے بھر کر کام کرتے ہیں تاکہ انہیں غیر فعال کر دیا جائے۔

ملائیشیا کے وزیر اعظم نے اسمبلی توڑ دی، جلد انتخابات کا اعلان

سی این این نے رپورٹ کیا کہ لاس اینجلس کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کی ویب سائٹ بھی سائبر حملے سے متاثر ہوئی ہے۔

ٹرانسپورٹیشن سیکیورٹی ایڈمنسٹریشن (TSA) کے ترجمان نے سی این این کو بتایا کہ ایجنسی اس معاملے کی نگرانی کر رہی ہے اور متاثرہ ہوائی اڈوں کی مدد کر رہی ہے۔

اسی طرح کے حملے میں جرمنی کے ریلوے نظام میں مواصلاتی نیٹ ورکس کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس سے ملک کے شمالی حصے میں بڑے پیمانے پر سروس میں خلل پڑا لیکن حکام نے سائبر حملے کو کسی غیر ملکی ریاست سے نہیں جوڑا ہے-

خیال رہے ان دنوں یوکرین جنگ کے باعث روس اور امریکہ میں کشیدگی بڑھ رہی ہے ۔ اس تناظر میں ایسے سائبر اٹیکس مزید اہمیت اختیار کر جاتے ہیں۔

امریکی کرکٹ بورڈ کروڑوں روپے کی مقروض،قومی مینز چیمپئن شپ منسوخ کر دی

Leave a reply