بیجنگ: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ کی دعوت پر چین کے دورے پر پہنچ گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا چینی صدر شی جن پنگ نے پُرتپاک استقبال کی دونوں ممالک کے ترانے بجائے گئے، گریٹ ہال آف دی پیپل کے باہر ایک شاندار استقبالیہ تقریب رکھی گئی، رواں برس مارچ میں پانچویں بار صدر منتخب ہونے کے بعد یہ ان کا کسی بیرون ملک کا پہلا جبکہ 6 ماہ میں چین کا دوسرا دورہ ہے۔

صدر شی جن پنگ نے ولادیمیر پیوٹن کو بتایا کہ دنیا میں انصاف کو برقرار رکھنے کے لیے روس کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں اور چین روس تعلقات امن کے لیے سازگار ہیں، دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ چین اور روس کے درمیان موجودہ خوشگوار تعلقات کے قیام کے لیے سخت محنت کی طویل کہانی ہے اور دونوں فریق ان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں اپنا اپنا کردار ادا کریں گے۔

مشتری سے 50 فیصد بڑا لیکن وزن میں روئی سے بھی …

روسی صدر کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنما مذاکرات کے بعد ایک مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کریں گے اور دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے خصوصی تقریب میں شرکت کریں گے۔

سونالی بیندرے نے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کے وائرل بیان پر ردعمل دیدیا

Shares: