4:40 PM روسی ویکسین اب قیمتا بھی میسر گی ، کیا قیمت ہو گی سفارش پیش کر دی گئی
باغی ٹی وی : وزارت صحت کے مطابق ڈریپ کے پرائسنگ و کاسٹنگ بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں نجی سیکٹر کی جانب سے درآمد کردہ کرونا ویکسین کی قیمت کا تعین کیا گیا، ویکسین کی قیمت کا تعین ڈریپ پرائسنگ بورڈ نے کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈریپ پرائسنگ بورڈ نے روسی ساختہ اسپٹنک فائیو ویکسین کی دو خوراکوں کی قیمت کا تعین کیا، روسی ویکسین کی قیمت 8200 سے 9 ہزار کے درمیان مقرر کرنے کی سفارش کی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ڈریپ کی ارسال کردہ سفارشات کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ دے گی۔خیال رہے کہ کراچی کی ایک فارماسوٹیکل کمپنی نے روس سے کورونا ویکسین درآمد کی تھی۔

ذرائع کے مطابق کراچی کی نجی فارما کمپنی نے روسی ساختہ کرونا ویکسین اسپٹنک فائیو کی 50 ہزار ڈوز درآمد کی ہیں۔

Shares: