مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہےکہ تبدیلی آ نہیں رہی، تبدیلی جا رہی ہے، وہ بھی رسوائی، بدنامی اور کروڑوں بددعائیں سمیٹ کر۔
باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹویٹ میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ تبدیلی آ نہیں رہی، تبدیلی جا رہی ہے! وہ بھی رسوائی، بدنامی اور کروڑوں بددعائیں سمیٹ کر-
بلدیاتی انتخابات نے ثابت کردیا کہ گزشتہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی تھی،مولانا فضل الرحمان
تبدیلی آ نہیں رہی، تبدیلی جا رہی ہے! وہ بھی رسوائی، بدنامی اور کڑوڑوں بددعائیں سمیٹ کر ! ۲۲ کڑوڑ کے ملک کو مہنگائی، لاقانونیت، نالائقی اور نااہلی کی دلدل میں دھکیل کر۔ ہر شعبہ میں بدترین اور تاریخی ناکامی کے انمٹ داغ اپنے ماتھے پر سجا کر وہ جا رہی ہے تبدیلی!
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) December 20, 2021
مریم نواز کا کہنا تھا کہ 22 کروڑ کے ملک کو مہنگائی، لاقانونیت، نالائقی اور نااہلی کی دلدل میں دھکیل کر۔ ہر شعبہ میں بدترین اور تاریخی ناکامی کے انمٹ داغ اپنے ماتھے پر سجا کر وہ جا رہی ہے تبدیلی!
بلدیاتی الیکشن: ساس نے بہو کو شکست دے دی
اس سے قبل پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ صوبہ خیبرپختونخوا کی عوام نے پیغام دے دیا ہے کہ یہ جعلی حکومت تھی اور ہے ملک بھر میں کارکنان کی سطح پر تیاریاں شروع ہیں ہمارے صوبے میں بلدیاتی انتخابات آگئے تھے جبکہ دیگر پارٹیاں بھی کچھ مصروف تھیں لیکن ابھی ہمارے پاس دو ماہ ہیں پنجاب میں شہباز شریف 23 مارچ کے پلان پر مشاورت مکمل کریں گے۔
تجربات کر کے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا گیا ہے : آصف علی زرداری
مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ پاکستان عمران خان سے بہتر چلانا جانتے ہیں ہمیں نظام چلانا آتا ہے اور پاکستان کو بہتر طریقے سے چلائیں گے کرپشن کی صرف باتیں کی گئیں لیکن جے یو آئی کے خلاف کوئی کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔