راولپنڈی ، شہید کانسٹیبل نوید اصغر کی نماز جنازہ پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز میں ادا کر دی گئ، پولیس کے چاق و چوبند دستوں نے شہید کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی،
نماز جنازہ میں آر پی او راولپنڈی، سی پی او راولپنڈی، حساس اداروں کے افسران، چیف ٹریفک افسر راولپنڈی، ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انوسٹی گیشن، ڈویژنل ایس پیز اور دیگر سینئر پولیس افسران و اہلکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی، پولیس
نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہید کانسٹیبل نوید اصغر کا جسد خاکی سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی گاؤں نتھہ چھتر علاقہ تھانہ جاتلی روانہ کردیا گیا، پولیس
کانسٹیبل نوید اصغر شہید گزشتہ روز ملزمان کی فائرنگ کا جوانمردی سے مقابلہ کرتے ہوۓ شہید ہو گئے تھے،شہید نوید اصغر نے جرائم پیشہ عناصر سے مقابلہ کرتے ہوۓ اپنی جان قربان کی، شہید کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جاۓ گا۔ ایس ایس پی آپریشنز نے بتایا کہ شہید نوید اصغر کے سوگواران میں بیوہ، ایک بیٹا اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔
آر پی او راولپنڈی نے اس مو قع پر کہا کہ شہداء محکمہ پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں، جن کی لازوال قربانیاں محکمہ کیلئے عزت و تکریم کا باعث ہیں،شہید ہمارے محسن ہیں جن کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا، دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں،