راولپنڈی اور اسلام آباد میں نان اور روٹی کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔
ملک پھر میں آٹے کا بحران شدت اختیار کرنے لگا ہے، راولپنڈی اور اسلام آباد میں نان اور روٹی کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔ نان بائی ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے نئی ریٹ لسٹ جاری کر گئی، جس کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد میں سادہ نان 25 اور روٹی 20 روپے کی ہوگئی، اب سے تل والا کلچہ 30 ، روغنی نان 50 روپے میں ملے گا، راولپنڈی اور اسلام آباد میں پراٹھہ 50 اور اسپیشل روغنی نان 60 روپے میں فروخت کیا جائے گا۔ نان بائی ویلفیئر ایسوسی ایشن کی لسٹ کے مطابق اسپیشل پراٹھہ 60 روپے جبکہ روٹی پکوائی کی قیمت 10 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔
لاہور میں بھی روٹی اور نان کی قیمت میں 5، 5 روپے اضافے کا امکان ہے، روٹی 15 سے بڑھ کر 20 روپے ہونے کا امکان ہے، جبکہ نان اور خمیری روٹی کی قیمت 25 سے 30 روپے ہو سکتی ہے۔ نان بائی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ آٹا مہنگا ہو چکا ہے، پرانی قیمتوں پر نان روٹی کی قیمتوں پر فروخت ممکن نہیں ہے، گیس، بجلی سمیت دیگر اخراجات بھی بڑھ گئے ہیں، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مراسلے کے باوجود اقدامات نہیں کیے گئے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
دوسرا ٹیسٹ؛ نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ
متنازع ٹوئٹ کیس؛ اعظم خان سواتی کے بیٹے نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے خلاف عدم اعتماد کا خط واپس لے لیا۔
ڈومیسٹک کرکٹرز کی سن لی گئی، پیر سے بقایاجات کی ادائیگی کا کام شروع
قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج پھر ہوگا،ہوں گے بڑے فیصلے
صدر نان بائی ایسوسی ایشن آفتاب گل نے اعلان کیا ہے کہ اس ہفتے روٹی اور نان کی قیمت بڑھا دیں گے، سرکاری سطح پر روٹی کی قیمت 14 اور نان و خمیری روٹی کے نرخ 22 روپے مقرر کیا گیا ہے۔







