راولپنڈی میں ملزمان کی ڈینگی اسپرے ٹیم بن کر گھر میں ڈکیتی
راولپنڈی میں مسلح ڈاکو ڈینگی سپرے کا بہانہ کرکے گھر میں داخل ہوئے اور خاتون کو گولی مار کر نقدی، زیورات اور گاڑی لوٹ کر لے گئے۔
راولپنڈی کے تھانہ واہ کینٹ کی حدود میں ڈکیتی کی انوکھی واردات ہوئی جہاں مسلح ملزمان ڈینگی اسپرے کا بہانہ بناکر گھر میں داخل ہوئے اور خاتون سے نقدی اور قیمتی سامان لوٹ لیا۔ پولیس نے ڈکیتی کا مقدمہ خاتون کے شوہر کی مدعیت میں درج کرلیا، مدعی نے لوٹ مار کرنے والے گروہ میں شامل خاتون ملزمہ کو پہنچان لیا، جو مدعی کی سالی نکلی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛ کسان اتحاد دھرنا: وفاقی حکومت ہمیں فی یونٹ کی قیمت مختص کرکے دے تب احتجاج ختم کریں گے
کرنسی مارکیٹس میں امریکی ڈالر مسلسل چھٹے روز سستا
اسلام آباد ایئرپورٹ ملازمین کام کرنے کو تیار نہیں،وزیر ہوا بازی کا سینیٹ میں انکشاف
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اہلکار ملزمان کی گرفتار کےلیے چھاپے مار رہے ہیں۔ مدعی مقدمہ محمد عمر نے کہا کہ نیو سٹی فیز ون گھر میں موجود تھا کہ دروازے پر دستک ہوئی، بھابھی نے بتایا کہ ڈینگی ٹیم اسپرے کےلیے آئی ہے۔ مدعی کے مطابق ڈینگی اسپرے ٹیم کو گھر کے اندر آنے روکا تو ایک مسلح خاتون اور دو مرد زبردستی گھر کے اندر داخل ہوگئے۔
محمد عمر نے بتایا کہ ملزمان کے گھر میں داخل ہوتے ہی میں نے خاتون ملزمہ کو پہنچان لیا جو میری سالی مسماتہ عائزہ تھی جس نے والدہ صوفیہ بی بی کی مزاحمت پر انہیں پیٹ میں گولی مار کر زخمی کردیا۔ مدعی مقدمہ کا کہنا تھا کہ ملزمان گھر سے 15 ہزار کی نقدی، 8 تولے سونے کے زیورات، اور گاڑی لوٹ لے گئے۔ پولیس حکام کے مطابق خاتون ملزمہ کی رشتہ داروں سے بول چال نہیں تھی ملزمہ نے ساتھیوں کے ساتھ واردات کی اور خود کو انسداد ڈینگی ٹیم بھی ظاہر کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کیا گیا گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔