راولپنڈی، مورگاہ میں پولیس مقابلہ؛ ایک ملزم ہلاک جبکہ ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے

راولپنڈی، مورگاہ میں پولیس مقابلہ؛ ایک ملزم ہلاک جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ راولپنڈی میں مورگاہ کے مقام پر پولیس مقابلہ ہوا جس کے نتیجہ میں ایک شخص زخمی جس کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ ہلاک ہوگی جبکہ اس کا دوسرا ساتھی ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے. پولیس کا مزید کہنا ہے کہ جہلم روڈ پر پولیس نے ہنڈا کار کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان رکنے کے بجائے ناصرف فرار ہونے کی کوشش کی بلکہ پولیس پر فائرنگ کردی تاہم اس کے نتیجہ میں ایک ڈاکو زخمی ہوا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا. پولیس کے مطابق ملزمان بیرون ملک سے آنے والے اوسیز پاکستانیوں کو لوٹتے تھے.

دوسری جانب اسلام آباد میں تھانہ نیلور کی حدود میں قبضہ مافیا کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے جبکہ زخمی افراد کو تشویشناک حالت میں پولی کلینک ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور فائرنگ کا مقدمہ تھانہ نیلور میں درج کر لیا گیا ہے تاہم اس واقع کے بعد قبضہ مافیا کی آئے روز فائرنگ سے اہل علاقہ میں خوف و ہراس پھیلا ہوا.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
دوسرا ٹیسٹ؛ نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ
متنازع ٹوئٹ کیس؛ اعظم خان سواتی کے بیٹے نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے خلاف عدم اعتماد کا خط واپس لے لیا۔
ڈومیسٹک کرکٹرز کی سن لی گئی، پیر سے بقایاجات کی ادائیگی کا کام شروع
قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج پھر ہوگا،ہوں گے بڑے فیصلے
خیال رہے کہ پولیس کا اس بارے میں کہتا تھا ایسے تمام جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلاتفریق کاروائی عمل میں لائے گی اور انہیں گرفتار کرکے سخت سے سخت قانوئی کاروائی ہوگی تاکہ علاقہ سے جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ ممکن بنایا جائے اور عام عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے.

Shares: