راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ سے متعلق بڑی خبر آگئی
راولپنڈی :رنگ روڈ منصوبہ 2021 ء میں مکمل ہوگا چئیرمین آر ڈی اے عارف عباسی کی وزیر اعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق سے ملاقات, عارف عباسی نے نعیم الحق کو رنگ روڈ منصوبہ سے متعلق بریفنگ دی اس موقع پر تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی بھی موجود تھے. چیئر مین آر ڈی اے عارف عباسی نے نعیم الحق وزیر اعظم کے معاون خصوصی کو بتایا کہ پنجاب حکومت خواہاں ہے کہ اس منصوبہ کو جلد شروع کیا جائے, انہوں نے کہا کہ رنگ روڈ 38 کلو میٹر پر محیط ہوگا یہ روات سے موٹروے کو ترنول سے ملائے گا اور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جا کر ختم ہوگااور اس پر 97-975 ملین طے ہوا تھا اور جس طرح اس کا نقشہ پاس ہوا تھا اسی طرز پر یہ تعمیر ہوگا اس میں کوئی ردو بدل نہیں کیا جائے گا, انہوں نے کہا اس منصوبہ میں 6 پل ,22 پلیاں 10 ہیڈ اوور بریج, تین انٹرچینج شامل ہونگے. عارف عباسی نے بتایا کہ ٹریفک کے بہاؤ کو ختم کرنے کے لیے ہاؤسنگ سوسائٹیز ,ہسپتال, ایجوکیشن ادارے اور کمرشل ایریاز بھی تعمیر کئے جائیں گے اس کے لئے ہول سیل مارکیٹ بھی رنگ روڈ کی طرف منتقل کردی جائے گی. عارف عباسی نے بتایا کہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے اس منصوبے کو سراہا اور آئندہ ہفتے وزیر اعظم کو آگاہ کرنے کا عندیہ دیا. یاد رہے س منصوبے کا اعلان شہباز شریف سابق وزیر اعلٰی کے دور میں ہوا اور 2019 فروری میں منصوبہ پر کام شروع ہونا تھا لیکن تاحال کام جاری نا ہوسکا