راولپنڈی ٹیسٹ میں انگلینڈ کا ٹی 20 انداز؛ پاکستانی بولرز مکمل ناکام

راولپنڈی ٹیسٹ میں انگلینڈ کا ٹی 20 انداز؛ پاکستانی بولرز مکمل ناکام؛ انگلینڈ نے چائے کے وقفے تک 3 وکتوں کے نقصان پر 332 رنز بنالئے

پاکستان اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے پہلے دن کا کھیل جاری ہے۔

راولپنڈی میں کھیلے جارہے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔


ٹیسٹ میچ میں ون ڈے جیسا رن ریٹ

بین ڈکیٹ (Ben Duckett) اور زین کرولی (Ben Duckett )نے انگلینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز کیا اور انتہائی تیزی کے ساتھ رنز بٹورنے شروع کئے۔

ابتدا میں انگلینڈ کی تیزی کا اندازہ اس بات سے ہی لگایا جاسکتا ہے کہ انگلینڈ نے 100 رنز 14ویں اوور میں ہی بنالیے۔

کھانے کے وقفے کے بعد دونوں اوپنرز نے اپنی اپنی سنچریاں اسکور کیں۔
https://twitter.com/TheRealPCB/status/1598212620334817280
233 رنز پر پہلی کامیابی

پاکستان کو پہلی کامیابی بین ڈکیٹ (Ben Duckett) کی صورت میں ملی، انہوں نے 110 گیندوں پر 107 رنز بنائے، بین ڈکیٹ (Ben Duckett) کو زاہد محمود نے آؤٹ کرکے ٹیسٹ کیرئیر کی پہلی وکٹ حاصل کی۔


حارث رؤف کی پہلی ٹیسٹ وکٹ

حارث رؤف نے 235 رنز پر زیک کرولی (Zak Crawley ) کو آؤٹ کرکے پاکستان کو دوسری کامیابی دلائی۔ یہ حارث رؤف کی ٹیسٹ کیرئیر میں پہلی وکٹ تھی۔


زیک کرولی (Zak Crawley ) نے 122 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان نے 286 رنز پر جو روٹ کو زاہد محمود نے آؤٹ کرکے اپنے کھاتے میں دوسری وکٹ بھی لکھوالی۔

ایک اوور میں 6 چوکے

اننگز کا 68واں اوور سعود شکیل نے کرایا جو اب انہیں زندگی بھر یاد رہے گا، کیونکہ اس اوور میں انگلینڈ کے ہیری بروک (Harry Brook) نے ہر گیند پر انہیں چوکا رسید کیا۔

462 رنز پر چوتھی کامیابی
https://twitter.com/Master__Cricket/status/1598275099429597186
پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے محمد علی نے 462 رنز پر پاکستان کو چوتھی کامیابی دلائی، انہوں نے اولی پوپ (Ollie Pope ) کو آؤٹ کیا، اولی پوپ (Ollie Pope ) نے بھی104 گیندوں کا سامنا کرکے 108 رنز کی اننگز کھیلی۔
https://twitter.com/CTurnerFCDO/status/15981597328834682882

برطانوی ہائی کمشنر کا ویڈيو پيغام

پاک انگلینڈ ٹیسٹ میچ سیریز کے آغاز پر پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے اپنے جاری کردہ ویڈيو پيغام میں کہا ہے کہ انگلینڈ اور پاکستان نے کرکٹ کی دنیا میں دھوم مچا دی ہے۔ ٹی ٹونٹی سیریز میں اور ورلڈ کپ میں انگلینڈ کی ٹیم نے بازی مار لی۔ لڑکوں! جم کر کھیلنا،یہ جذبہ جنون تو ہمت نا ہار۔

کرسچن ٹرنر کے پیغام کے آخر میں انہوں نے رکشا ڈرائیور کے ساتھ پھوٹو ہاری زبان میں گفتگو بھی کی۔ رکشہ ڈرائیور نے کرسچن ٹرنر سے سوال کیا کہ ”سر کتھے جھل ساں“؟ جس پر ان کا کہنا تھا کہ “ راجا جی پنڈی جھل ساں تے میچ تک ساں“، چلو چلیں۔

قبل ازیں کرکٹ شائقین کو خوشخبری دیتے ہوئے پاک انگلش کرکٹ بورڈ ( Cricket ) نے آج بروز جمعرات یکم دسمبر کو پہلا تاریخی ٹیسٹ میچ شیڈول کے مطابق کرانے کا اعلان کیا تھا۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو بدھ 30 دسمبر کو پلیئرز کی دستیابی سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ انگلینڈ کے میڈیکل پینل نے کھلاڑیوں کو آج میچ میں شرکت کیلئے کلیئرنس دے دی۔ انگلش بورڈ کا کہنا ہے کہ انگلینڈ ٹیم کے 11 کھلاڑی کھیلنے کی پوزیشن میں ہیں۔

واضح رہے کہ دورہ پاکستان پر موجود انگلش اسکواڈ کے درجن بھر ممبران کی طبیعت بگڑ گئی تھی۔ بین اسٹوکس، بین فوکس، جیک لیچ، بین ڈکیٹ اور جمیز اینڈرسن سمیت بیمار پلیئرز میں دیگر اہم کھلاڑی شامل ہونے کی وجہ سے راولپنڈی ٹیسٹ کے بر وقت آغاز پر سوالیہ نشان لگ گیا تھا۔

اس صورت حال پر دونوں بورڈز کے درمیان بدھ کی شام میٹنگ بھی ہوئی جس میں دونوں کرکٹ بورڈز کی جانب سے مشترکا بیان میں کہا گیا تھا کہ اگر جمعرات کو میچ سے قبل انگلش کھلاڑی فٹ نہ ہوئے تو پہلا ٹیسٹ میچ جمعے کو شروع کیا جائے۔

اب دونوں بورڈز نے مشترکہ فیصلہ کر لیا ہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ طے شدہ شیڈول کے مطابق ہوگا۔

واضح رہے کہ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان پاکستانی سرزمین پر 17 سال بعد پہلا ٹیسٹ یکم دسمبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، سیریز کا دوسرا ٹیسٹ نو دسمبر سے ملتان، جب کہ تیسرا ٹیسٹ 17 دسمبر سے کراچی میں ہوگا۔

دورے سے متعلق پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کے دورہ پاکستان پر پرجوش ہوں، حال ہی میں دو بہترین ٹیموں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل کھیلا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ٹیسٹ کرکٹ پسند ہے،تینوں ٹیسٹ میچوں کے لیے پرجوش ہوں، جیمز اینڈرسن واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے 2005 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

کرسچن ٹرنر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو شاہین شاہ آفریدی کی عدم دستیابی نقصان دہ ہوگی، ان کی کرکٹ میں جلد واپسی کے لیے دعا گو ہوں۔ برطانوی ہائی کمشنر نے یہ بھی کہا کہ بابراعظم اور دیگر کھلاڑی کرکٹ کے سفیر ہیں، پاکستانی اور برطانوی عوام کی رگوں میں کرکٹ ہے۔
پاکستان اور اینگلینڈ کے درمیان ہونے والے میچز کا جائزہ

پاکستان انگلینڈ کے درمیان اب تک 85 ٹیسٹ میچز کھلیے گئے، 85 ٹیسٹ میچز میں انگلینڈ کو 25 ، جب کہ پاکستان کو 21 میں فتح حاصل ہوئی ہے۔

تاہم 39 میچز بغیر کسی نتیجے کہ ختم ہوئے، پاکستان انگلینڈ کہ درمیان پاکستان میں آخری بار ٹیسٹ سریز 2005.6 میں کھیلی گئی تھی۔

تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں پاکستان نے انگلینڈ کو 2,0 سے شکست دی تھی، پاکستان انگلینڈ کا پہلا ٹیسٹ میچ لاہور میں کھیلا گیا جس میں پاکستان نے انگلینڈ کو 22 رنز سے شکست دی تھی۔

 دوسرا میچ فیصل آباد میں کھیلا گیا جو ڈرا ہوا، تیسرا پھر لاہور میں ہوا جس میں پاکستان نے ایک اننگز100 رنز سے انگلینڈ کو شکست دی تھی۔

Comments are closed.