سعودی عرب اسٹیٹ بینک پاکستان میں 2 ارب ڈالر جمع کرنے پر راضی
آئی ایم ایف کی شرط پوری کرنے کے لیے سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں ایک سال کے لیے 4 فیصد سالانہ منافع کی شرح پر 2 ارب ڈالر جمع کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
باغی ٹی وی :بزنس ریکارڈر کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اس 2ارب ڈالر کی رقم پر سعودی عرب کو سالانہ 4 فیصد منافع ادا کرے گا “سعودی عرب نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ایک پیشگی شرط کو پورا کرنے کے لیے 2 ارب ڈالر جمع کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی جس میں پاکستان سے مبینہ طور پر6 ارب ڈالر تک بیرونی فنڈنگ کا بندوبست کرنے کو کہا گیا تھا۔
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان روڈ ٹو مکہ کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط
10مئی 2023ء کو خزانہ ڈویژن کی طرف سے اضافی ایجنڈا آئٹم کے ذریعے وفاقی کابینہ کو مطلع کیا گیا تھا کہ سعودی عرب سٹیٹ بینک آف پاکستان کو ایک سال کے لیے 2ارب ڈالر کی رقم چار فیصد سالانہ منافع پر دینے پر رضامند ہو گیا ہے۔
خزانہ ڈویژن کی طرف سے رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ سعودی حکومت کی طرف سے شیئر کیا گیا مجوزہ ڈیپازٹ اگریمنٹ وزارت قانون و انصاف اور اٹارنی جنرل آفس کو کلیئرنس کے لیے بھجوایا گیا تھااگر وفاقی کابینہ اس معاہدے کی منظوری دے دیتی ہے تو سٹیٹ بینک آف پاکستان کو خزانہ ڈویژن کی طرف سے اس معاہدے پر عملدرآمد کا اختیار دے دیا جائے گا۔
بدقسمتی سے پی ٹی آئی دوسری ایم کیو ایم بننے جا رہی ہے،فیصل واوڈا
وزارت قانون و انصاف نے تمام ضابطہ اخلاق کی تکمیل سے مشروط معاہدے کے مسودے کو کلیئر کر دیا تھا جبکہ ایف بی آر نے ٹیکس چھوٹ کے لیے رضامندی دی تھی۔
واضح رہے کہ عرب کے بعد متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے بھی "آئی ایم ایف سے تصدیق کی” کہ وہ اسٹیٹ بینک میں 1 بلین ڈالر جمع کرے گا۔